مریدکے، تحریک آزادی جموںو کشمیر کے زیر اہتمام 5فروری کو ج یکجہتی کشمیر کانفرنس کا اہتمام کیا جا ئیگا

اتوار 3 فروری 2019 20:00

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2019ء) تحریک آزادی جموںو کشمیر کے زیر اہتمام بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 5فروری کو جی ٹی روڈ مریدکے پر یکجہتی کشمیر کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں چیئر مین ضلع کونسل شیخوپورہ رانا احمد عتیق انور، ایم این اے بریگیڈئر(ر) راحت امان اللہ بھٹی، ایم پی اے خرم اعجاز چٹھہ، جماعة الدعوة ضلع شیخوپورہ کے امیر حافظ عطاء الرحمان عامر، ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع شیخوپورہ حافظ محمد عثمان ربانی، امیر جماعت اسلامی مریدکے حافظ حبیب الرحمان، مرزا محمد سلیم بیگ و دیگر جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

متحدہ پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدیداران چیئرمین سید قاسم علی شاہ ،چیئرمین سپریم کونسل سید سجاد الحسن شیرازی ،صدر شیخ ساجد علی ،جنرل سیکرٹری میاں سعادت علی ،وائس چیئرمین شیخ محمد عباس ،نائب صدر حاجی کبیر اشرف سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے ۔کانفرنس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی ریلی نکال کر ظالم بھارت کا چہرہ بے نقاب کریں گے۔