کل جماعتی حریت کانفرنس آزا دکشمیر شاخ کی طرف سے مفتی بشیر الدین کی وفات پر رنج و غم کا اظہار

بدھ 13 فروری 2019 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموںوکشمیر شاخ کا ایک تعزیتی اجلاس کنوینر سید عبداللہ گیلانی کی صدارت میں اسلام آباد میںمنعقد ہوا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی بشیر الدین کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں حریت رہنمائوںنے کہاکہ کشمیر کے حوالے سے مفتی بشیر الدین کے کرداراور خدمات کو سنہری حروف میںلکھا جائیگا۔ انہوںنے انکی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔