علامہ اقبال اوپن یونیو رسٹی بی ایڈ کی فیسوں کے اضافہ پر طالب علموں کا شدید احتجاج،

ارباب اختیارفیسوں کے حالیہ اضافہ کا فیصلہ واپس لیں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 13 فروری 2019 16:24

علامہ اقبال اوپن یونیو رسٹی بی ایڈ کی فیسوں کے اضافہ پر طالب علموں کا ..
کسووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد اختر سردارچودھری) ،تفصیل کے مطابق کسووال اور گردونواح کے رہائشی طالب علموں کامران وتھرا،عثمان حسن،زبیر،مہروز،اسد،فراز،اویس نے گزشتہ روز احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیو رسٹی بے ایڈ کی فیسوں میں اتنا بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے جس سے غریب کا بچہ تعلیم حاصل نہیں کر سکتا ہے۔

طالب علموں کا کہنا تھا کہ2015 سے پہلے بی ایڈ کی کل فیس12ہزار،2018 تک60ہزار اور اب2019میں 95ہزار کر دی گئی ہے۔حکومت ہماری تعلیم کے دروازے بند کر رہی ہے،فیسیں زیادہ ہونے سے ہمیں تعلیمی اخراجات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

احتجاج کرنے والے طالب علموں کامران وتھرا،عثمان حسن،زبیر،مہروز،اسد،فراز،اویس اور دیگر نے صدر پاکستان عارف علوی، چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ ، وزیراعظم پاکستان عمر ان خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیکربی ایڈ کی فیسوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ غریب طلباء اور طالبات بھی تعلیم حاصل کر سکیں اور معاشرے کے ایک اچھے شہری اورپڑھ لکھ کر پاکستان کی خدمت کر سکیں ۔