اینٹی بایو ٹیکس اور خواب آور ادویات کی کھلے عام فروخت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

بدھ 13 فروری 2019 16:58

اینٹی بایو ٹیکس اور خواب آور ادویات کی کھلے عام فروخت کیخلاف پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اینٹی بایو ٹیکس اور خواب آور ادویات کی کھلے عام فروخت کیخلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اینٹی بایو ٹکس اور خوب آور ادویات کی کھلے عام خریدو فروخت پر پابندی لگائی جائے۔

(جاری ہے)

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ خواب آور ادویات کا سب سے زیادہ استعمال نوجوان نسل کررہی ہے۔

جس کی وجہ سے وہ اپنی زندگیاں تباہ کررہے ہیں۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اینٹی بایو ٹکس اور خواب آور ادویات کی آزادانہ فروخت پر مکمل پابندی لگائی جائے اور یہ ادویات صرف ایم بی بی ایس ڈاکٹرز تصدیق شدہ کا لیٹر پیڈ اور شناختی کارڈ دیکھنے پر بھی مریضوں کی دی جائیں۔