ارشاد رانجھانی کے واقعے کو لیکر ایک مرتبہ پھر سازشوں کی کوشش کی جارہی ہے تینوں محنت کشوں کے قاتلوں فوری طور پر گرفتار کیا جائے، شاہی سید

بدھ 13 فروری 2019 23:25

ارشاد رانجھانی کے واقعے کو لیکر ایک مرتبہ پھر سازشوں کی کوشش کی جارہی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے نئو ڈیرو لاڑکانہ میں تین پختون محنت کشوںکی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشاد رانجھانی کے واقعے کو لیکر ایک مرتبہ پھر سازشوں کی کوشش کی جارہی ہے تینوں محنت کشوں کے قاتلوں فوری طور پر گرفتار کیا جائے عوامی نیشنل پارٹی قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ارشاد رانجھانی کے قتل کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ایف آئی آر کا اندراج ہوچکا ہے مقدمہ عدالتوں میں زیر سماعت ہے واقعے کی اصل نوعیت کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ)کے چیئر مین شاہی سید نے مذید کہا ہے کہ ایک واقعے کو بنیاد بناکر لسانیت کو ہوا دینے کی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہیںسندھ امن و آشتی کی سزمین ہے یہاں لسانیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے شاہ لطیف ؒ کی دھرتی پر لسانیت ،عدم برداشت اور بد امنی کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے حالات کے تناظر میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس بروز جمعرات شام چار بجے اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کا اجلاس شام چھ بجے مردان ہائوس پر طلب کیا ہے اواے این پی کے صوبائی صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین شاہی سید شام سات بجے مردان ہائوس میں پریس کانفرنس کریں گے ۔