ایم کیو ایم پاکستان پر تواتر سے دہشت گر د حملے ہو رہے ہیں ، ہمیں تحفظ فر اہم نہ کیا گیا تو ہم راست اقدام اٹھا ئیں گے ،عامرخان

ایم کیو ایم کو کیو ں نشانہ بنا یا جا رہا ہے ایم کیو ایم کے کا رکن کی شہا دت کو کسی بھی جگہ اہمیت نہیں دی گئی کیا ہم پاکستانی نہیں فیصل سبزواری کسی صورت لسانی فسادات کر انے کی کو شش کا میاب نہیں ہو نے دیں گے،رکن رابطہ کمیٹی محفو ظ یا ر خا ن آج کا اجتما ع شہید وں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی اور نظرئیے ومنشور پر کا ربند رہنے والو ں کا طو فان ہے، رعنا انصار

جمعرات 14 فروری 2019 23:21

ایم کیو ایم پاکستان پر تواتر سے دہشت گر د حملے ہو رہے ہیں ، ہمیں تحفظ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) سینئر ڈپٹی کنو نیر ایم کیو ایم پاکستان عامر خان نے کہا ہے کہ 18ویں تر میم کی با ت ہو تی ہے تو یہ کہتے ہیں کہ ہم رکا وٹ بنیں گے اگر بلد یاتی اختیارات نہ ملے تو ہم وفا ق سے صوبہ کا مطا لبہ کر نے میں حق بجانب ہو گے ہمیں صوبہ لینا آتا ہے اور لیکر دیکھائیں گے کارکنان ایم کیو ایم پاکستان آج یہا ں جمع ہیں ہما ری گر نے والی لا شوں کا سلسلہ تھمتا نہیں ہے حکو مت سندھ کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ اپنا قبلہ درست کر لیں یہ کیسی حکو مت ہے ہما رے کا رکنان کو نا معلوم دہشت گر د شہید کر تے چلے جا تے ہیں اور کسی کا قاتل گر فتار نہیں ہو تا حکو مت صر ف لو ٹنے پر لگی ہو ئی ہے کر پشن اور زمینو ں پر قبضہ اس حکو مت کا وطیر ہ ہے۔

ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے کر اچی پر یس کلب پر احتجاجی مظا ہر ہ سے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنو ینر کنو ر نو ید جمیل ، ڈپٹی کنونیر ومیئر کر اچی وسیم اختر ،فیصل سبزواری ،خو اجہ اظہا ر لحسن ،ارشد حسن ،خالد سلطان ،محفو ظ یا ر خان اور حق پر ست رکن سندھ اسمبلی رعناانصار موجو د تھے ۔عامر خان نے مز ید کہا کہ اگر کو ئی بڑا آدمی مرجا ئے تو اسکے قاتل قبر سے بھی نکال لئے جا تے ہیں کچھ ما ہ سے ہم پر حملے کئے جا رہے ہیں گلستان جو ہر کی محفل میلا د میں ڈیو ائس دھما کہ ہو تا ہے جہا ں کنو ینر اور دیگر اراکین مو جو د تھے وہا ں کا رکن شدید زخمی ہو ئے کو ئی دہشت گر د گر فتار نہیں ہو ا پی ایس پی کے دفتر پر حملے میں بھی شہا دتیں ہو ئیں کو ئی گر فتار نہیں کیا گیا علی رضا عابدی کو انکے گھر کی دہلیز پر شہید کر دیا گیا یو سی 6میں دفتر میں گھس کر شکیل انصاری شہید اور اعظم ظہور شدید زخمی ہیں لیکن حکو متی سطح پر کو ئی پو چھنے والا نہیں کراچی کا امن تب بحال ہوگا جب مقامی پو لیس بھرتی کی جائے گی سندھ کے دیگر علا قوں سے آنے والے پو لیس اہلکا ر رشوتیں دیکر تعینا تی لیتے ہیں اوپر سے لیکر نیچے تک آئی جی ہو یا ڈپٹی کمشنر یا دیگر پو لیس کے عہد ہ دار کو ئی مقامی نہیں دنیا بھر میں میئر کے زیر کنٹرو ل ادارے ہو تے ہیں لیکن میئر کو صفا ئی اور دیگر محکمے تک نہیں دئیے گئے کیو نکہ حکو مت شہر ی علا قوں کے ساتھ زیا دتی پر زیا دتی کر رہی ہے عامر خان نے کہا کہ مشرقی پاکستان بنانے میں بھی پی پی پی کا کر دار تھا انہیں اس پر شر م نہیں آتی بلکہ وہ روز اسطر ح کی گفتگو کر تے ہے اور شوشے چھو ڑتے ہیں عامر خان نے کہا کہ مہا جر وں کے ساتھ انصاف کیا جا ئے انکے ساتھ زدیا تیو ں کا سلسلہ بند اور دہشت گر دوں کو گر فتار کر کے کیفر کر دار تک پہنچایا جا ئے ۔

۔ رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبز واری نے کہا کہ ہم آج بڑے دکھ کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں کہ نیو کر اچی یوسی 6میں رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری اور خو اجہ اظہا ر الحسن کے رابطہ دفتر پر مسلح دہشت گر دی کر تے ہو ئے شکیل انصاری کو شہید کر دیا گیا ہما رے ساتھی علی رضا عابد ی کو چند ما ہ قبل اور اس سے قبل محفل میلا د پر کر یکر حملے کئے گے ۔ایم کیو ایم کو کیو ں نشانہ بنا یا جا رہا ہے ایم کیو ایم کے کا رکن کی شہا دت کو کسی بھی جگہ اہمیت نہیں دی گئی کیا ہم پاکستانی نہیں انہو ں نے کہا کہ ہم نے یہ نعرہ لگا یا تھا کہ مہا جر قاتل مہا جر مقتول کی سیا ست نہیں ہو گی ہم آج بھی اس پر کا ربند ہیں ہم عوام تشد د اور امن پسند جما عت ہیں ہم نے قاتل بننے سے کا رکنو ں کو روکا تو ریا ست کا بھی فر ض ہے کہ اسکی حفا ظت کر ے بے دریغ گر فتاریا ں ہو رہی ہیں ہما رے پر چم اتا رے جا رہے ہیں آخر مقصد کیا ہے کس کیلئے یہ کیا جا رہا ہے وفا ق اور صوبہ سندھ کی حکو متیں آخر کیا چاہتی ہیں مر دم شما ری میں ہمیں کم گنا گیا ہما رے ساتھیو ں کہ ایم کیو ایم کا کا رکن ہو نے کی پا دش میں سزادی جا رہی ہے جو غیر مسلح ہے جو امن کا دائی ہے ہما رے ساتھیو ں پر چر س اور منشیا ت کے جھو ٹے مقدما ت بنا دئیے جا تے ہیں ہم کسی غلط عمل میںشامل نہیں ۔

ہما رے شہید ساتھیو ں کے قاتلو ں اور انکے سر پر ستو ں کو گرفتار کیا جا ئے آج کے پر امن احتجاجی مظا ہر ہ کو غیر سنجید ہ نہ لیا جا ئے یہ مظا ہرہ نو شتہ دیو ار ہے ہمیں انصاف دیا جا ئے ہما رے دفا تر اور کا رکنو ں کو مکمل تحفظ فر اہم کیا جا ئے ۔صوبا ئی نا اہل حکو متیں پبلک سروس کمیشن نے اپنے 3رشتہ داروں کو کا میاب کر دیا عدالتیں نو ٹس لیں دوبچوں کو دیہی اور ایک کو شہر ی کو ٹہ پر ملا زمت دی گئی ہے تعصب کا یہ عمل کسی صورت منا سب نہیں ۔

فیصل سبز واری نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کا رکنان ذمہ داران کو امن بہت عزیز ہے وہ ملک کی تر قی چاہتے ہیں اور ا س سیا سی امن کیلئے عدم تصادم وعدم تشدد کی جان ہتھلیو ں پر رکھ کر کام کر رہے ہیں اگر ایم کیو ایمپاکستان کو کام نہ کر نے دیا گیا اور یہ ہی کچھ ہو تا رہا ۔ہم ہی امن کی ضما نت ہیں۔رکن رابطہ کمیٹی محفو ظ یا ر خان ایڈ وکیٹ نے کہا کہ عوام کا ٹھا ٹھیں ما رتا سمند ر شہر کے دل میں جمع ہے آج یوم سوگ احتجاج اپنے شہید وں کی یا دمیںاور انکے قاتلو ں کی گر فتاری کیلئے منا رہی ہے عوام نے آج بڑی تعداد میں شر کت کر تے یہ پیغام دیدیا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ کے شہر ی علا قوں کی سب سے بڑی جما عت ہے اور اسکے کا رکنو ں کا قتل شہر ی عوام کا قتل ہے ہم یہ مطا لبہ کر تے ہیں کہ شہید شکیل انصاری اور علی رضا عابدی کے قاتلو ں کو گر فتار کیا جا ئے وزیر اعلی سندھ انصاف کر یں ایم کیو ایم کے کا رکنو ں کی شہا دت پر بھی جے آئی ٹی بنا ئی جا ئے ہم کسی صورت لسانی فسادات کر انے کی کو شش کا میاب نہیں ہو نے دیں گے ۔

حق پر ست رکن سندھ اسمبلی رعنا گلز ار نے کہا کہ آج اتنا بڑاجتما ع جو جلسہ بن گیا شہید وں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی اور نظرئیے ومنشور پر کا ربند رہنے والو ں کا طو فان ہے ہما رے ساتھ مسلح دہشت گر دی ختم کر ائی جائے۔