پاکستان وونگ ملز ا یسوسی ایشن کے وفد کی اسد عمر اور حماد اظہر سے ملاقات

سندھ کی صنعتوں کے لیے ایل این جی کی قیمت کم کرکے 6.5 ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی یقین دہانی

جمعہ 15 فروری 2019 17:24

پاکستان وونگ ملز ا یسوسی ایشن کے وفد کی اسد عمر اور حماد اظہر سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) پاکستان وونگ ملز ا یسوسی ایشن کے وفد نے پاکستان وونگ ملز ا یسوسی ایشن کے موجودہ چیئر مین یوسف یعقوب پر نس کی قیادت میں و فاقی وزیر خزانہ اسد عمرسے ملاقات کی۔ملاقات میں و فاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے ہمراہ و فاقی وزیر مملکت برائے ریونیوحماد اظہربھی موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان وونگ ملز ا یسوسی ایشن کی جانب سے وفد میں سینئر نائب چیئرمین طاہر رومی،سینئر بانی رکن عرفان موٹن،فراز پرویز، دانش جاوید، اور حسیب احمد پولانی بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران پاکستان کی وونگ صنعت کو درپیش مسائل تفصیل سے زیر غور آئے۔ ملاقات میں و فاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد سندھ کی صنعتوں کے لیے امپورٹڈ گیس آر ایل این جی کی قیمت 13.5 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو سے کم کرکے 6.5 ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں کرایے کی جگہ پر زیرو ریٹیڈ کے الیکٹرک میٹرز کی تنصیب کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔

جس پر وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے ترجیحی بنیادوں پر اس کے حل کی وفد کو مکمل یقین دہانی بھی کرائی۔واضح رہے کہ سندھ کی صنعتوں کے لے امپورٹڈ گیس آر ایل این جی کی قیمت کمی کرکے 6.5 ایم ایم بی ٹی یو کیے جانے کے فیصلے کو اہم ترین پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ٹیکس سے متعلق امور پر پاکستان وونگ ملز ا یسوسی ایشن کے عہدیداروں سے وزیر اعظم کے مشیر برائے ٹیکس و اقتصادی امور اشفاق تولہ کی ملاقات بھی ہوئی ،جس میں کرایوں کی جگہوں پر ssgc اور کے الیکٹرک کے میٹرز کی تنصیب ، سیلز ٹیکس ، یارن کی درآمد و دیگر درپیش مسائل کے حل پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔