Live Updates

سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا

سعودی ولی عہد کے طیارے کوایف 16اور جے ایف 17تھنڈرلڑاکا طیاروں نے اپنے حصار میں لیا، طیارے کو بحفاظت پروٹوکول کے ساتھ نورخان ایئربیس تک پہنچایا جائے گا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 فروری 2019 18:31

سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2019ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا ہے، سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوا توایف 16اور جے ایف 17تھنڈرلڑاکا طیاروں نے شاہی طیارے کواپنے حصار میں لیا، اور سعودی ولی عہد کے طیارے کو بحفاظت پروٹوکول کے ساتھ نورخان ایئربیس تک پہنچایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادمحمد بن سلمان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد کا پاکستان میں والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ ایئرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے ہمراہ سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے۔ سعودی ولی عہد کے ہمراہ ایک وفد بھی پہنچا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ  سعودی عرب کے وزیرمملکت برائےامورخارجہ عادل الجبیرپاکستان پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نورخان ایئربیس پرعادل الجبیرکا استقبال کیا۔ عادل الجبیرسعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں پاکستان پہنچے ہیں۔ واضح رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو آج وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا جائے گا۔ سعودی ولی عہد وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔ سعودی ولی عہد دوسرے روز کل پیر کو صدر مملکت ، چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ جبکہ صدرمملکت عارف علوی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو نشان پاکستان عطا کریں گے۔ نشان پاکستان دینے کی تقریب بھی پیر کو ایوان صدرمیں ہو گی۔ تقریب میں حکومتی وزرا، عسکری قیادت اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔صدر عارف علوی پیر کو ہی سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ ایوان صدر کے ظہرانے میں سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہوگا، ظہرانہ میں وزراء اور اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔ سعودی ولی عہد ایوان صدر سے ہی واپس ایئرپورٹ روانہ ہوجائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات