Live Updates

سعودی سرمایہ کاری دونوںممالک کے مفاد میں ہے،عمران خان

سعودی ولی عہدہم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور انکے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں،سعودی عرب ہمیشہ ہمارا دوست اور بھائی رہا ہے،کچھ پاکستانی سعودی عرب کے جیلوں میں قید ہیں ان کے حوالے سے نرمی کی جائے،وزیراعظم کا عشائیے سے خطاب

اتوار 17 فروری 2019 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺکے اندر جانے کا موقع ملا جس پر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکر گزار ہوں ۔ سعودی سرمایہ کاری دونوںممالک کے مفاد میں ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں دئیے گئے اعشائیے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ ہمارا دوست اور بھائی رہا ہے۔

ہم سعودی ولی عہدہم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور انکے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں۔ آج کا دن پاکستانیوں کیلئے عظیم ہے ۔ ہر ضرورت اور مشکل میں سعودی عرب ہمارے ساتھ رہا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بلند یوں کو چھو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں سرمایہ کاری پر میں سعودی عرب کا شکرگزار ہوں۔

اگر سیکیورٹی کا مسئلہ نہ ہوتا تو یہاں ہزاروں افراد آپکے استقبال کیلئے موجود ہوتے ۔ مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ سعودی عرب میں سالانہ 80ملین افراد سیاحت کیلئے آتے ہیں ، پاکستان میں بھی پہاڑوں کے حوالے سے سیروسیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا سعودی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے کہا کہ سعودی عرب میں 25لاکھ پاکستانی ملازمت کرتے ہیںاور کچھ پاکستانی وہاں جیلوں میں قید ہیں برائے مہربانی ان کے حوالے سے نرمی کی جائے۔

اسی طرح اگر حاجیوں کی امیگریشن کے معاملات پاکستان میں ہی طے ہو جائیں تو میں آپ کا شکر گزار ہوں گا یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان مختلف ایم او یوز سائن کرنے کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عر ب کی جانب سے یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات