قیدیوں کی رہائی کا اعلان، مرید عباس کے اہلخانہ کے گھر جشن
بستی کھوکھراں کا مرید عباس سعودی عرب میں ڈیڑھ سال سے قید، گاڑی کوحادثہ پیش آیا، جرمانہ ادا نہ کرنے پر جیل میں قید ہے، وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اہلخانہ مرید عباس
ثنااللہ ناگرہ پیر 18 فروری 2019 20:52
(جاری ہے)
مرید عباس ڈیڑھ سال سے سعودی عرب میں قید ہے۔ مرید عباس کی گاڑی کوحادثہ پیش آیا، جرمانہ ادانہ کرنے کے باعث مرید عباس تاحال جیل میں قید ہے۔
مرید عباس کے اہلخانہ نے وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔اسی طرح پشاور میں بھی ایک خاندان نے سعودی ولی عہد کے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے اعلان پرخوشی کا اظہار کیا ہے۔ پشاور کے رہائشی ہدایت اللہ نے بتایا کہ بھائی کے بچے اپنے والد کی رہائی کے لیے بے تاب ہیں۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روزایوان وزیراعظم میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیے کے دوران خصوصی طور پر کھڑے ہو کر کہا کہ سعودی ولی عہد میں آپ سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں حاجیوں کیلئے خصوصی درخواست کی کہ سعودی عرب پاکستانی حجاج کو امیگریشن کی سہولت فراہم کرے۔ 25 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ یہ سارے پاکستانی میرے دل کے قریب ہیں۔ ان سے اچھا رویہ اختیار کیا جائے۔ وزیراعظم نے ایک اور درخواست کی کہ 3 ہزار پاکستانی جو اپنا گھربار چھوڑ کر سعودی عرب گئے۔ وہ معمولی جرائم میں جیلوں میں قید ہیں۔ میری درخواست ہے کہ ان کو رہا کیا جائے۔ جس پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان کو انکارنہیں کرسکتے، وزیراعظم آپ مجھے سعودی عرب میں اپنا پاکستانی سفیر سمجھیں۔ انہوں نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ میں ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھوں گا۔ تاہم سعودی ولی عہد نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے آج 2107قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے۔ یاد رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر اتوار کو پاکستان آئے تھے۔ سعودی ولی عہد اپنا سرکاری دورہ مکمل کرکے آج واپس روانہ ہوگئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.