پیپلز پارٹی میں محنت کش طبقے تاجر برادری بڑا ورثہ شامل ہے، سید قائم علی شاہ

پیر 18 فروری 2019 22:46

پیپلز پارٹی میں محنت کش طبقے تاجر برادری بڑا ورثہ شامل ہے، سید قائم ..
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ سے جی ڈی اے کے پی ایس 26 سے امیدوار لالا عبدالغفار شیخ ساتھیوں سمیت جیلانی ہاس خیرپور میں ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید قائم علی شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی میں محنت کش طبقے تاجر برادری بڑا ورثہ شامل ہے لالا حاجی عبدالغفار شیخ نے گرینڈ ڈیموکریٹک لائنس کو خیر باد کرکے سندھ کے حقوق کی محافظ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے سندھ کا سچا ثبوت ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے خیرپور انجمن تاجران کے رہنمائوں کی اپنی سیاسی پارٹی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر انہیں خوش آمدید کرتے ہوئے کہاکہ ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں تاجر برادری کا اہم رول ہے ۔