Live Updates

سعودیہ جیلوں میں قید پاکستانیوں کے لواحقین خوشی سے نہال

وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے ساری دنیا کے سامنے قیدیوں کے حوالے سے سعودی شہزادے سے بات کی، اللہ محمد بن سلمان اور عمران خان کو لمبی عمر دے۔ لواحقین کی دعائیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 فروری 2019 11:34

سعودیہ جیلوں میں قید پاکستانیوں کے لواحقین خوشی سے نہال
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 فروری 2018ء) وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی خبر سن کر پاکستان میں موجود ان کے لواحقین خوشی سے نہال ہوگئے۔ایک عرصے سے اپنے پیاروں سے جدا رہنے والے وزیراعظم عمران خان کو دعائیں دینے لگے۔کراچی کے رہائشی محمد منور کو بھی بیوی اور بہن کی رہائی کی امید ہونے لگی۔اس کے علاوہ بھی کئی لوگوں نے اپنے پیاروں کی واپسی کی راہ دیکھنا شروع کر دی ہے۔

اور قیدیوں کے لواحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اس انتظار میں ہیں کہ کب اپنے پیاروں سے گلے ملیں گے۔سب کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے غریب عوام کے بارے میں بھی سوچا اور سعودیہ میں پاکستانی قیدیوں کے بارے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سب کے سامنے بات کی۔

(جاری ہے)

تمام لوگوں کی یہ دعا کرنے لگ گئے ہیں کہ ان کے رشتے دار بھی ان 21 ہزار قیدیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔واضح رہےوزیراعظم عمران خان نے عشائیے کے دوران خصوصی طور پر کھڑے ہو کر کہا کہ سعودی ولی عہد میں آپ سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں حاجیوں کیلئے خصوصی درخواست کی کہ سعودی عرب پاکستانی حجاج کو امیگریشن کی سہولت فراہم کرے۔ 25 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ یہ سارے پاکستانی میرے دل کے قریب ہیں۔

ان سے اچھا رویہ اختیار کیا جائے۔ وزیراعظم نے ایک اور درخواست کی کہ 3 ہزار پاکستانی جو اپنا گھربار چھوڑ کرسعودی عرب گئے۔ وہ معمولی جرائم میں جیلوں میں قید ہیں۔ میری درخواست ہے کہ ان کو رہا کیا جائے۔ جس پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان کو انکارنہیں کرسکتے، وزیراعظم آپ مجھے سعودی عرب میں اپنا پاکستانی سفیر سمجھیں۔جسکے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظمعمران خان کی درخواست پر سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2 ہزار 107 پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات