رستم‘رورل سرکل پولیس کی کاروائی 02مجرمان اشتہاری گرفتار، بھاری اسلحہ بھی برآمد

بدھ 20 فروری 2019 13:38

رستم‘رورل سرکل پولیس کی کاروائی 02مجرمان اشتہاری گرفتار، بھاری اسلحہ ..
رستم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) رورل سرکل پولیس کی کاروائی 02مجرمان اشتہاری گرفتار، بھاری اسلحہ بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کے خصوصی احکامات پر رورل سرکل پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے تھانہ رستم اور تھانہ جبر پولیس کو 16سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث خطرناک مجرمان اشتہاری سلیم اور حبیب اللہ عرف شینوگان پسران سیف اللہ ساکنان ساولڈھیر کو گرفتار کر کے جس کے قبضے سے 02عدد ہینڈ گرینیڈ ، ایک عدد کلاشنکوف ، 02عدد پستول ،اور81عدد کارتوس برآمد کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی ایس پی رورل محمد اعجاز خان نے واضح کیا کہ مجرمان اشتہاریوں، نان کسٹم پیڈ ، سرقہ شدہ گاڑیوں ، غیر قانونی اور سماجی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہے گی، عوام الناس کے سہولیات و تحفظ کیلئے پولیس تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیگی، قیام امن برقرار رکھنے کیلئے عوام پولیس کیساتھ تعاون جاری رکھیں اور مہذب شہری ہونے کا فریضہ ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :