کراچی، گڈاپ میں کاروائی ، داعش کے دو خطرناک دہشتگردوںگرفتار

بدھ 20 فروری 2019 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2019ء) پولیس نے کراچی کے علاقے گڈاپ میں کاروائی کرکے داعش کے دو خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کالعدم لشکر جھنگوی کا حصہ بھی رہے ہیں۔سیہون شریف کے مزار میں دھماکے سمیت مختلف ٹارگٹ کلنگ اور اغوائ برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے دہشت گردی کے خلاف بڑا بریک تھرو حاصل کرلیا ہے اور کراچی کے علاقے گڈاپ سے انٹیلی جنس ادارے کی مدد سے گڈاپ کے علاقے میں کاروائی کے دوران پولیس نے داعش کے خطرناک دہشت گردوں فرقان بنگلزئی عرف عبداللہ اورعلی اکبر عرف حاجی کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کے مطابق ملزم فرقان نے سیہون خودکش دھماکے کیلیے ریکی کی۔گرفتار ملزمان نے کوئٹہ میں فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں سمیت پولیس اہلکاروں پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتارملزم علی اکبر کراچی میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کی اطلاع بلوچستان پولیس کو دی جا چکی ہے۔ جو اپنے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے کراچی آ رہے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں سندھ اور بلوچستان میں چھاپیمارے جا رہے ہیں۔