Live Updates

ملک بالخصوص سندھ میں احتساب کے نام پر تماشہ ہورہا ہے،سعید غنی

تحقیقات کے اسٹیج پر آغا سراج درانی کو گرفتار کیا جاسکتا ہے تو وزیر اعظم کو بھی گرفتار کیا جائے نیب بنی ہی پیپلز پارٹی کے خلاف کام کرنے کیلئے ہے ہمیں بتایا جائے پنجاب کے کس کیس کا ٹرائل سندھ میں ہورہا ہے کچھ کہتے ہیں تو کہا جاتا ہے سندھ کارڈ استعمال کیا جارہا ہے،میڈیا سے بات چیت

جمعرات 21 فروری 2019 21:06

ملک بالخصوص سندھ میں احتساب کے نام پر تماشہ ہورہا ہے،سعید غنی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) وزیربلدیات سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک اور بالخصوص صوبہ سندھ میں احتساب کے نام پر تماشہ ہورہا ہے۔ اگر تحقیقات کے اسٹیج پر آغا سراج درانی کو گرفتار کیا جاسکتا ہے تو وزیر اعظم کو بھی گرفتار کیا جائے۔نیب بنی ہی پیپلز پارٹی کے خلاف کام کرنے کے لئے ہے۔ ہمیں بتایا جائے کہ پنجاب کے کس کیس کا ٹرائل سندھ میں ہورہا ہے۔

کچھ کہتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ سندھ کارڈ استعمال کیا جارہا ہے۔بدھ کے روز کراچی کی احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کئی وزرائ اور رہنمائ موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ نیب ایک ایجنڈے پر کام کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی گرفتاریوں پر نیب کا ضمیر نہیں جاگتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب بنی ہی پیپلز پارٹی کے خلاف کام کرنے کے لئے ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ سب کے ساتھ یکساں رویہ رکھا جائے کیونکہ اس ملک میں ایک قانون اور آئین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ پنجاب کے کس کیس کا ٹرائل سندھ میں ہورہا ہے۔ کچھ کہتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ سندھ کارڈ استعمال کیا جارہا ہے۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ ہماری جان نہیں چھوڑی جارہی۔

ملک سے وفاداری کی ہمیں سزا دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے اہلخانہ کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے تو پرویز خٹک اور علیم خان کے اہلخانہ کے ساتھ بھی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی نہ وہ مفرور تھے نہ ہی وہ نیب کے چھاپوں سے بھاگ رہے تھے۔ یہ تاثر کیوں پیدا کیا جارہا ہے کہ سندھ کے خلاف کارروائیاں راولپنڈی اور اسلام آباد سے کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سوال کرتا ہوں کہ کیا کسی تحریک انصاف کے رہنمائ کے گھر بھی ایسا چھاپا مارا گیا ہے۔ جیسا گذشتہ روز آغا سراج کے گھر پر مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ وفاقی وزرائ کو کون اطلاع دیتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے لوگوں کی گرفتاریاں ہونے جارہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ علیم خان کی گرفتاری ایک ڈرامہ ہے اور میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ اس کی جو پریس ریلیز نیب نے جاری کی تھی وہ کیا تھی اور آغا سراج درانی کی گرفتاری پر جو پریس ریلیز جاری کی گئی ہے وہ دیکھ لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے چیئرمین کبھی وزیر اعظم اور کبھی وفاقی وزرائ سے ملتے رہتے ہیں۔ کیوں ملاقاتیں ہوتی ہیں اور یہ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ تحریک انصاف والے جس کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں وہ نیب سے کرواتے ہیں اور نیب والے ان کے سامنے ہاتھ جوڑے کھڑے رہتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ 1977 سے ہمیں اس ملک اور اس کے آئین سے وفاداری اور اس ملک کے عوام کی خدمت کے صلے میں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہماری جانے لی گئی ہیں جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔ کوڑے مارے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ اس ملک میں ایک آئین اور قانون کے مطابق سب کے ساتھ سلوک کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد صرف اور صرف پیپلز پارٹی کی تذلیل کرنا اور خواتین اور چادر اور چار دیواری کو پامال کرنا تھا اور یہ سب عمران خان کی خواکراچی(آن لائن) تاجر رہنما اور ممتازسماجی شخصیت نقی دہلوی کے صاحبزادے بلال نقی کے دعوت ولیمہ میں جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے چیف آرگنائزرمحمد شکیل قاسمی ، انجمن عاشقان مدینہ کے چیئرمین سید شرافت حسین ، شہری حقوق کمیٹی کے چیئرمین عبدالوحید یونس، موتن داس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہارون میاں، جنرل سیکریٹری ناصر مکاتی ، سرپرست اعلیٰ عبدالرحیم ، آفتاب احمد، محمد اختر، شہریار، نعیم ماسٹر، شکیل احمد ، ظفر میمن بابا نے شرکت کی اور نقی دہلوی کے صاحبزادے کورشتہء ازدواج میں منسلک ہونے پرمبارکباد پیش کی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات