Live Updates

ٹکے کےبالی وڈ اداکار،حقیقت میں بادام نہیں توڑسکتے، فیاض الحسن چوہان

ہربھارتی فلم پاکستان یا پھر فوج کیخلاف ہوتی ہے، سنی دیول، بوبی دیول ،اکشے کمار، سنجے دت، اجے دیوگن، ان سب کوفلموں میں آسمان کی بلندیوں پرپہنچا دیتے ہیں، حقیقی زندگی گوروں کی نہ کالوں کی، دنیا ہے دل والوں کی، پاک فوج اورپاکستانیوں کے پاس دل ہے۔ تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 فروری 2019 18:29

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری 2019ء) وزیراطلاعات ونشریات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بالی وڈ میں ٹکے ٹکے کے اداکار، حقیقی زندگی میں بادام نہیں توڑ سکتے، ہربھارتی فلم پاکستان یا پھر فوج کیخلاف ہوتی ہے، سنی دیول، بوبی دیول ، اکشے کمار، سنجے دت ، اجے دیوگن، ان سب کوفلموں میں آسمان کی بلندیوں پر پہنچادیتے ہیں، حقیقی زندگی گوروں کی نہ کالوں کی، دنیا ہے دل والوں کی، پاک فوج اورپاکستانیوں کے پاس دل ہے۔

انہوں نے آج یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2001ء سے 2018ء تک بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی ہر فلم پاکستان یا پھر فوج کیخلاف ہوتی ہے۔ وہ ٹکے ٹکے کے بندے جن کو شاید عام زندگی میں کہا جائے کہ بادام توڑو،تووہ بادام نہیں توڑ سکیں گے، سنی دیول ہو، بوبی دیول ہو،اکشے کمار، سنجے دت ، اجے دیوگن،ان سب کو آسمان کی بلندیوں پر پہنچاتے ہیں۔

(جاری ہے)

فیا ض الحسن چوہان نے کہا کہ مجھے سنی دیول کا آج بھی ڈائیلاگ یاد ہے کہتا ”پیار سے مانگوگے تو کھیر دیں گے، کشمیر مانگو گے تو چیر دیں گے“فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ خدا کے بندر! اوڑی کیمپ دیکھ کہ چار مجاہدین نے ایک ہفتے تک تمہاری پوری بریگیڈ کو تگنی کا ناچ نچایا تھا، وہ ان سے صرف کیمپ خالی نہیں کروا سکے تھے۔ فلموں اور ڈراموں میں باتیں کرنا اور ڈائیلاگ مارنا بہت آسان ہے، لیکن آپ اوڑی کیمپ دیکھ لو، پٹھان کوٹ دیکھ لو۔

ساری ان کی فورسز لگی رہیں، کہ واگزار نہیں ہورہا ہے، ان کی باتیں اور بڑھکیں سنو، جیسے یہ الہ دین کے جن ہیں۔ کہ وہ جو کہیں گے وہ کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ بالی وڈ، لالی وڈ اور ہالی وڈ تینوں مختلف چیزیں ہیں، بھئی حقیقی زندگی کچھ اور ہے، حقیقی زندگی گوروں کی نہ کالوں کی، دنیا ہے دل والوں کی۔ پاک فوج کے پاس دل ہے، 22 کروڑ پاکستانیوں کے پاس جہاد کا دل ہے۔ یہ عمران خان کا پیغام عوام کو دے رہا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات