Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت ترقی کے نام پر ماضی میں ہونے والی تفریق کو ختم کرے گی‘عثمان بزدار

سابق حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا،لاہور میں فی کس 96ہزار جبکہ راجن پور میں فی کس 4ہزار خرچ کئے گئے جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے وسطی پنجاب کے برابر لائیں گے ،راجن پور کو ایک مثالی ضلع بنائوں گا،مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال بھی بنے گا روجھان ، راجن پوراو رکوہ سلیمان میں بسنے والوں کو تعلیم او رصحت کی وہ سہولتیں دیں گے جو راولپنڈی او رلاہور کے عوام کو ملتی ہیں،ایک علاقہ ترقی کرے اور دوسرا ترقی سے محروم رہے تحریک انصاف کی حکومت میں ایسا نہیں ہوگا،ہم پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں گے‘وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پسماندہ علاقوں کی حالت بدل دیں گے، راجن پور میں صحت انصاف کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب

جمعہ 22 فروری 2019 18:46

تحریک انصاف کی حکومت ترقی کے نام پر ماضی میں ہونے والی تفریق کو ختم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی ترجیحات میں صحت کے شعبے کو بے حد اہمیت حاصل ہے اور راجن پور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان صحت انصاف کارڈ کی لانچنگ کے لئے خود تشریف لائے ہیں اوریہ اس امر کی دلیل ہے کہ وزیراعظم جنوبی پنجاب کے لوگوں سے کس قدر لگائو رکھتے ہیںاور میں وزیراعظم کو خواجہ فرید ؒ کی دھرتی پر خوش آمدید کہتا ہوں -وہ راجن پور میں صحت انصاف کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کررہے تھی- وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت پنجاب ماضی کے برعکس صوبے کے ہر شہر کے ہر فرد کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہی-راجن پور پنجاب کا وہ ضلع ہے جس کی سرحدیں بلوچستان اور سندھ سے ملتی ہیں،میں اسے اگر پنجاب کا گیٹ وے کہوں تو یہ غلط نہ ہوگا-راجن پور پنجاب کا پسماندہ ضلع ہے ،اس طرح ڈی جی خان بھی ایک پسماندہ ضلع ہے -سابق حکومت نے ان اضلاع کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا، گزشتہ 10برس میں ترقی کو چند شہروں تک محدود کیا گیا-لاہور میں فی کس 96ہزار روپے خرچ کئے گئے جبکہ راجن پور میں فی کس 4ہزار روپے صرف کئے گئی-اس طرح کا امتیازی رویہ اپنا کر جنوبی پنجاب کو ترقی سے محروم رکھا گیا -تحریک انصاف کی حکومت اس تفریق کو ختم کرے گی اور جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے وسطی پنجاب کے برابر لائیں گے او رراجن پور کو ایک مثالی ضلع بنائوں گا- راجن پور میں دیہی و بنیادی مراکز صحت ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جارہاہے اوران ہیلتھ فسیلٹیز میں 24گھنٹے علاج معالجے کی سہولت میسر ہوگی-راجن پو رمیں مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال بھی بنے گا-روجھان ، راجن پوراو رکوہ سلیمان میں بسنے والوں کو تعلیم او رصحت کی وہ سہولتیں دیں گے جو راولپنڈی او رلاہور کے عوام کو ملتی ہیں-ایک علاقہ ترقی کرے اور دوسرا ترقی سے محروم رہے تحریک انصاف کی حکومت میں ایسا نہیں ہوگا-ہم پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں گے او روزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پسماندہ علاقوں کی حالت بدل دیں گی-انہوںنے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کے تحت مستحق خاندان کو سالانہ 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

صحت انصاف کارڈ کے ذریعے پنجاب بھر کی 30 فیصد آبادی کو ہیلتھ کور حاصل ہوگا۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے راجن پور کے 2 لاکھ 13 ہزار خاندانوں اور 10 لاکھ افراد کومعیاری علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔جنوبی پنجاب کے 4 اضلاع راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ اور ملتان کے 12 لاکھ خاندان اور 63 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ پہلی مرتبہ مریض کو ہسپتال آمد و رفت کیلئے بھی روزانہ ایک ہزار روپے ادا کئے جائیں گے اور خدانخواستہ وفات کی صورت میں لواحقین کو 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ راجن پور میرا گھر ہے او رمیں یہاں کے مسائل سے واقف ہوں-راجن پور میں یونیورسٹی بننی چاہیے ،یہاں گیس آنی چاہیے،کچے کے علاقے میں امن وامان کے کچھ مسائل موجود ہیں،انشا ء اللہ ہم راجن پور کے تمام مسائل حل کریں گے او رمیں اس علاقے میں آتا جاتا رہوں گا- وزیر اعظم عمران خان کی حکومت ہر شہری کے ساتھ برابری اور مساوات کا سلوک کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کے دوران پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا او رکہاکہ وزیراعظم عمران خان نے یہ احسن اقدام اٹھایا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں کیونکہ ان قیدیوں میں زیادہ تعداد پنجاب کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات