نئی دلی، ہندئو انتہا پسندوں کا مزید تین کشمیریوں پر تشدد،پونا میں کشمیری صحافی کو نشانہ بنایا گیا

ہفتہ 23 فروری 2019 13:54

نئی دلی، ہندئو انتہا پسندوں کا مزید تین کشمیریوں پر تشدد،پونا میں کشمیری ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) بھارت کے مختلف شہروں میں ہندئو انتہاء پسندوں کی طرف سے کشمیریوں کو حملوں کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ایک تازعہ واقعے میں نئی دلی میں تین مزید کشمیریوں جبکہ پونا میں ایک کشمیری صحافی پر تشدد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے تین کشمیریوںکو نئی دلی کے علاقے Nangloiمیں ماراپیٹا۔ پونا میں جبران نذیر نامی ایک کشمیری صحافی کی ماراپیٹ کی گئی۔پونا میں ایک اخبار میںکام کرنے والے جبران نذیر نے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آوروں نے اسے فوری طور پر واپس کشمیر لوٹنے کو کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :