Live Updates

نیب نے اب کس کو گر فتار کر نا ہے حکومت کا ا س سے کوئی تعلق نہیں‘چوہدری محمدسرور

نیب ‘ایف آئی اے اور ایف بی آر سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں ان اداروں میں کوئی خامیاں ہیں تو انکو دور کرنے کیلئے پار لیمنٹ قانون سازی کرسکتی ہے،گورنر پنجاب

ہفتہ 23 فروری 2019 21:12

نیب نے اب کس کو گر فتار کر نا ہے حکومت کا ا س سے کوئی تعلق نہیں‘چوہدری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نیب نے اب کس کو گر فتار کر نا ہے حکومت کا ا س سے کوئی تعلق نہیں‘نیب ‘ایف آئی اے اور ایف بی آر سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں لیکن اگر ان اداروں میں کوئی خامیاں ہیں تو انکو دور کرنے کیلئے پار لیمنٹ قانون سازی کرسکتی ہے‘علیم خان ‘اعظم سواتی اور بابر اعوان نے صرف الزامات پر حکومتی عہدوں سے استعفیٰ دیکر نئی مثال قائم کردی ہے ‘عدالتوں نے ہمارے خلاف بھی فیصلے دیئے مگر ہم نے عدالتوں پر پہلے کبھی تنقید کی ہے اور نہ ہی آئندہ کر یں گے ‘بھارت ہماری مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھے ہم بھارت اور پوری دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی تواس کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا ‘ تحر یک انصاف کی حکومت ہمسائیوں سمیت سب سے برابر ی کی سطح پر تعلقات چاہتی ہے لیکن کسی کی بالادستی کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

وہ آج گور نر ہائوس لاہورمیں شیلٹر ہومز کیلئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اجمل چیمہ اور ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو شلٹر ہومز کیلئے 1200کمبل دینے کی تقریب کے موقعہ پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر گور نر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور ‘تحر یک انصاف کے چوہدری عبیدالر حمن ‘رانا فاروق ‘کاشف حمید ‘رانا عمر اور رانا نور سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ملک میں شفاف احتساب کیلئے تمام اداروں کو مضبوط کر رہی ہے اور کسی بھی ادارے کے معاملات میں کسی قسم کی مداخلت یا اس پر دبائو نہیں ڈالا جاتا نیب نے ہمارے لوگوں کو بھی گر فتار کیا ہے لیکن ہم نے نیب کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور ہمارے لوگ عدالتوں میں اپنی بے گناہی ثابت کر یں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم کوئی نجومی نہیں ہیں اس لیے ہمیں نہیں پتہ نیب نے اب کس کو اورکب گر فتار کر نا ہے نیب سمیت ادارے اپنے قوانین کے تحت کام کر رہے ہیں اور حکومت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن وہ عالمی قوانین اور سندھ طاس معاہدے کی وجہ سے کسی بھی صورت پاکستان کودریائوں سے پانی کی فراہمی بند نہیں کر سکتا اور ہمیں یقین ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر ادارے بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکیوں کا ضرور نوٹس لیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو واضح انداز میں کہا ہے کہ اگر انکے پاس پاکستان کے حوالے سے کوئی ثبوت ہے تو پاکستان کو دیں میں کہتاہوں اگر بھارت پاکستان کو کوئی ثبوت نہیں دینا چاہتا تو وہ عالمی برداری یا اقوام متحد ہ کو ہی ثبوت دیں مگر حقیقت یہ ہے کہ بھارت کے پاس کسی قسم کا کوئی ثبوت نہیں وہ صرف الزام ترا شیاں کر رہا ہے بھارت کو چاہیے وہ پاکستان کو دھمکیاں دینے کی بجائے کشمیر میں جاری اپنی ریاستی دہشت گردی کو بند کر یں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک میں غر بت کے خاتمے اور عوام کو صحت وتعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے اور بے سہار ا لوگوں کیلئے وزیر اعظم کی جانب سے شیلٹر ہومز کا قیام بھی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے اور انشائاللہ ہم قوم سے کیے جانیوالے وعدے کے مطابق آئندہ پانچ سالوں کے دوران پنجاب کے عوام کو گھر کی دہلیز پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات