Live Updates

پاک بھارت کبھی بھی جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے، سابق سفیر ایاز وزیر

بیرونی طور پر اپنے اپ کو مظبوط کرنے کے لئے اندرونی طور پر مظبوط پونا انتہائی ضروری ہے ،مرکز کو قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں صورتحال پر بھرپور توجہ دینی ہوگی، سیمینار سے خطاب

جمعرات 28 فروری 2019 16:23

پاک بھارت کبھی بھی جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے، سابق سفیر ایاز وزیر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2019ء) سابق سفیر ایاز وزیر نے کہا ہے کہ پاک بھارت کبھی بھی جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے،بیرونی طور پر اپنے اپ کو مظبوط کرنے کے لئے اندرونی طور پر مظبوط پونا انتہائی ضروری ہے ،مرکز کو قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں صورتحال پر بھرپور توجہ دینی ہوگی۔ جمعرات کو خیبر پختونخواہ قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں لانے سے متعلق نیشنل ڈائیلاگ سیریز انعقاد اسلام پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کیا گیا ۔

ڈائیلاگ سیریز میں سابق گورنر خیبر پختونخواہ اویس غنی، ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لا ء کے صدر بلال احمر صوفی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ڈائیلاگ سیریز میں فاٹا(سابق) کے خیبر پختونخواہ میں انضمام کے بعد قومی دھارے میں لانے سے متعلق درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر بحث کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈائیلاگ سیریز میں گلگت بلتستان کو بھی قومی دھارے میں لانے سے متعلق اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات و خدشات پر روشنی ڈالی گئی۔

سمینار سے سابق سفیر ایاز وزیر نے کہا کہ عمران خان نے وزیر بنتے ہی جو پڑوسی ممالک کو اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا وہ موجودہ صورتحال میں کرکے دیکھا دیا۔ انہوںنے کہاکہ پاک بھارت کبھی بھی جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوںنے کہا کہ بیرونی طور پر اپنے اپ کو مظبوط کرنے کے لئے اندرونی طور پر مظبوط پونا انتہائی ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مرکز کو قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں صورتحال پر بھرپور توجہ دینی ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ مجھے یقین افغانستان کسی بھی جنگی صورتحال میں پاکستان کا ساتھ دیگا۔ خطاب کرتے ہوئے جنرل ریٹارئڈ امجد شعیب نے کہاکہ اچھے تعلقات کی تمام کوششوں کا بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا، جنرل (ر )امجد شعیب نے کہاکہ مودی بھارت میں ہندوتوا نظریے کو فروغ دے رہا ہے۔جنرل مجد شعیب نے کہا کہ ہندوتوا نظریے کے تحت اقلیتوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ جنرل امجد شعیب نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو ریاستی ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مودی نے کبھی مظلوم بھارتی قومیتوں کی حمایت نہیں کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات