لاڑکانہ کے گورنمنٹ گرلس ڈگری کالج میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں گرین ڈے منایا گیا

جمعہ 1 مارچ 2019 23:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) لاڑکانہ کے گورنمنٹ گرلس ڈگری کالج میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں گرین ڈے منایا گیا جہاں کالج کی پرنسپال مسرت قاضی، طالبات سمیت میک پاکستان گرین کے رہنماؤں ذوالفقار مگسی، رئیس مظفر شاہانی، امان اللہ بھٹو، فدا حسین کھوکھر اور دیگر نے کالج کے احاطے میں 10 سے زائد پودے لگائے جبکہ رہنماؤں نے شجرکاری کے سلسلے میں طالبات کو آگاہی بھی دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپال مسرت قاضی کا کہنا تھا کہ اس مہم کے مستقبل میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے کیونکہ ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت اپنے آسپاس کے ماحول کو بہتر بنانے اور آلودگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ میک پاکستان گرین پاکستان کے رہنما ذوالفقار مگسی نے کہا کہ اس مہم کا مقصد لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح کو آلودگی سے پاک بناکر لوگوں کو صاف ماحول فراہم کرنا ہے کیونکہ لاڑکانہ تاریخی شہر ہے۔