Live Updates

سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان اور وزیر اعظم عمران خان کے ستارے بہت مماثلت رکھتے ہیں ‘ پروفیسر فضل کریم خان

دونوں عالم اسلام کی تقدیر بدل دیں گے ،کسی جارحیت کی صورت میں سعودی عرب اپنا وزن پاکستان کے پلڑے میں ڈالے گا‘ آسٹرو پامسٹ

اتوار 3 مارچ 2019 14:40

سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان اور وزیر اعظم عمران خان کے ستارے بہت مماثلت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2019ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان کے ستارے آپس میں بہت مماثلت رکھتے ہیں اوردونوں عالم اسلام کی تقدیر بدل دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ زائچہ کے مطابق اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو سعودی عرب اپنا وزن پاکستان کے پلڑے میں ڈالے گا اور بھارت کو تیل کی سپلائی بند کر دے گا ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے دور میں پاکستان غیر ملکی قرضوں سے نجات حاصل کرے گا جس میں عرب ممالک کی پانچ شخصیات اہم کردار ادا کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایماء پر بھارتی جادوگروں نے سعودی ولی عہد کے پاکستان کی جانب جھکائو کوختم کرنے کیلئے عمل شروع کر رکھا ہے لیکن انہیںاس میں انہیں ناکامی ہو گی ۔ شہزادہ کی پیدائش 31اگست1985اور ابھار مشتری ہے ۔۔ شہزادہ محمد بن سلمان اور عمران خان کی ستارے انتہائی روشن ہیں اور دونوں طویل حکمرانی کریں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات