کراچی،گرفتار داعش کے دہشتگردوں نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیئے

دہشت گردوں نے سیہون دھماکے میں سہولت کاری اور کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے قتل کے متعلق اہم راز اگل دیئے

منگل 5 مارچ 2019 19:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2019ء) کراچی میں گرفتار داعش کے دہشتگردوں نی دوران تفتیش اہم انکشافات کیئے ہیں۔دہشت گردوں نے سیہون دھماکے میں سہولت کاری اور کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے قتل کے متعلق اہم راز اگل دیئے، انٹیروگیشن رپورٹ جاری کردی گئی۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشتگرد فرقان بنگلزئی اور علی اکبر نے انٹیروگیشن رپورٹ میں بتایاکہ دہشت گردی کی ٹریننگ افغانستان سے حاصل کی، داعش میں شمولیت کے لئے مارے گئے دہشت گرد مفتی ہدایت اللہ نے راغب کیا،رپورٹ کے مطابق دہشت گرد فرقان نے مفتی ہدایت کے حکم پر سہون دھماکے میں سہولت کاری بھی کی جبکہ کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی پولیس اہکار اور کرسچن کمیونٹی کو ٹارگٹ کیا۔

رپورٹ کے مطابق سیہون میں خودکش حملہ کرنے والا دہشتگرد عثمان نے 5 دن تک اکبر علی کے پاس قیام کیا، اس کے علاوہ دہشت گرد اکبر علی نے ایک کمپنی کے منیجر عابد سہیل کو اغوا کرکے 35 کروڑ ملین تاوان مانگا، مغوی کے انتقال پر اسی تہہ خانے میں دفنا کر فرار ہو گئے۔