اسلام آباد ہائی کورٹ کا صفا گولڈ مال کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ کی آرڈر کی کاپی فراہم کر نے کاحکم

بدھ 6 مارچ 2019 16:48

اسلام آباد ہائی کورٹ کا صفا گولڈ مال کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صفا گولڈ مال کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ کی آرڈر کی کاپی فراہم کر نے کاحکم دیا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں صفا گولڈ مال کرپشن ریفرنس کے ملزمان کی 265 کے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے کی۔

ڈویژن بینچ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل اورنگزیب شامل تھے۔

(جاری ہے)

7 شریک ملزمان نے ضمانت کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہیں۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سپریم کورٹ نے صفا گولڈ مال کے شریک ملزم عبدالقیوم کی ضمانت کی درخواست منظور کر رکھی ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میرے موکل کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کے آڈر کی کاپی آپ کے پاس ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئندہ سماعت پر سپریم کورٹ کا تفصیلی یا شارٹ آرڈر فراہم کروں گاجس کے بعد عدالت نے حکم دیاکہ سپریم کورٹ کی آڈر کی کاپی عدالت کو فراہم کریں۔بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔