Live Updates

عمران خان کے خلاف نااہلی کی سماعت کرنے والابنچ تحلیل

بنچ کے رکن جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی، جسٹس مامون الرشید شیخ نے نئے بنچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 11 مارچ 2019 11:39

عمران خان کے خلاف نااہلی کی سماعت کرنے والابنچ تحلیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کی سماعت ہوئی۔جسٹس مامون الرشید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔عمران خان کے خلاف نااہلی کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہو گیا ہے۔بنچ کے رکن جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کرنے سسے معذرت کر لی اور کہا کہ اسی نوعیت کے کیس کی سماعت کر چکا ہوں اس لیے سماعت نہیں کر سکتا۔

جسٹس مامون الرشید شیخ نے نئے بنچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے۔د رخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انگلینڈ کی عدالت ٹیر وائٹ کو عمران خان کی بیٹی قرار دے چکی ہے مگر عمران خان نیازی نے ٹیرن وائٹ کو اپنی بیٹی ماننے سے انکار کیا، عمران خان نیازی نے کاغذات نامزدگی میں اپنی ٹیرن وائٹ ذکر نہیں کیا، عمران خان نیازی آئین کے آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے ہیں ۔

(جاری ہے)

معزز عدالت سے استدعا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو نا اہل قرار دیا جائے۔اس سے قبل بھی عمران خان کے خلاف حافظ احتشام نے نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان نے سول نافرمانی کے لیے لوگوں کو اکسایا. درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے لوگوں کو اکسایا تھا کہ وہ ٹیکس ادا نہ کریں اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں جبکہ عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے. عدالت کو بتایا گیا کہ عمران خان نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے ہیں، انہوں نے ملکی سیاسی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش بھی کی. درخواست میںعدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ وزیراعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل قرار دے اور اس کے ساتھ یہ استدعا بھی کی گئی کہ عدالت عمران خان کے خلاف 124 اے کے تحت کارروائی کا حکم بھی جاری کرے تاہم 21 جنوری 2019 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی سے متعلق ایک درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ آئندہ ایسی درخواست کی گئی تو جرمانہ کریں گے. مذکورہ درخواست حافظ احتشام کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے لیے جولائی 2018 کے انتخابات سے پہلےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات