برطانیہ میں طوفانی ہوائوں نے تباہی مچا دی، برفباری اور سرد موسم کی وارننگ جاری

پیر 11 مارچ 2019 12:57

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2019ء) برطانیہ میں تیز طوفانی ہوائوں نے تباہی مچا دی، اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ، مڈلینڈز اور دیگر علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ برفباری اور سرد موسم کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 65 میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی ہوائوں نے چھتیں اٴْڑا دیں، درخت جڑوں سے اٴْکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، سائن بورڈز اٴْڑ کر بجلی کے تاروں پر جا گرے، ملبے اور درختوں سے کئی سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ تیز ہوائوں کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔