کوئٹہ ،بارش اور برف باری سے متاثرہ علاقوںمیں بجلی کی بحالی کاکام جاری

پیر 11 مارچ 2019 17:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2019ء) بارش اور برف باری سے متاثرہ علاقوںمیں بجلی کی بحالی کے لئے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی مختلف سرکلز کی ٹیموں کی جانب سے کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںلورالائی، پشین، خضدار،سبی اورمکران سرکل میں متاثرہ علاقوں میں کھمبوںکی تنصیب اوربجلی کی بحالی کاکام جاری ہے اورتوقع ہے کہ مذکورہ علاقوںمیں کام جلد مکمل کرلیاجائے گا ۔تاہم کیسکونے بارش اوربرف باری سے متاثرہ علاقوںمیں صارفین کوپیش آنے والی زحمت پر متعلقہ تمام صارفین سے معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :