شہرقائد میں مختلف علاقوں میں تیزبارش ، موسم خوشگوارہوگیا

ضلع جنوبی میں مطلع صاف اور تیز دھوپ نکلی،زیادہ بارش کورنگی اور ملیرمیں رپورٹ ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات

بدھ 13 مارچ 2019 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) شہرقائد میں مختلف علاقوں میں بدھ کوتیز بارش ہوئی،جس سے موسم خوشگوارہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقوں صفورہ، ملیر، ایئر پورٹ، ماڈل کالونی، شارع فیصل، اسٹار گیٹ اور نارتھ ناظم آباد میں تیز بارش ہوئی۔ بارش رکنے کے بعد ٹھنڈی اور تیز ہوائوں کا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔دوسری جانب شہر کے ضلع جنوبی میں مطلع صاف اور تیز دھوپ نکلی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ بارش کورنگی اور ملیرمیں رپورٹ ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :