اسٹیبلشمنٹ اندھادھندحکومت کوبیساکھیاں دے رہی ہے ،لیاقت بلوچ

9اسرائیل کوتسلیم کرنے کی کوشش اور اسرائیلی طیارے کا اسلام آباد آنا ایک نئے پہلو کو اجاگر کر رہا ہے،ختم نبوت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 15 مارچ 2019 22:12

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2019ء) مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اندھادھندحکومت کو بیساکھیاں فراہم کر رہی ہے،پھر بھی حکومت ناکامی کی طرف رواں دواں ہے،امریکہ نے پاکستان میں دہشت گردی کا ہر حربہ استعمال کیا، پاکستان کے خلاف افغانستان کا بھر پور ساتھ دیا،اسرائیل کوتسلیم کرنے کی کوشش اور اسرائیلی طیارے کا اسلام آباد آنا ایک نئے پہلو کو اجاگر کر رہا ہے،ختم نبوت پر کوئی آنچ نہ آنے دیں گے، ناموس مصطفی کے قانون میں کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ قابل برداشت نہ ہو گی، 23 مارچ کو سرگودھا میں ہونے والے ملین مارچ کو کامیاب کروانے کیلئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے،ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے سرگودھا میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مارشل لاء بھی آئے لیکن وہ اپنے مفادات اٹھائے گا ، پی ٹی آئی کو نوجوانوں نے سپورٹ کیا اقتدار ملا توبد تمیزی اور بد کلامی کو فروغ دیا جا رہا ہے ، حکومتی وزراء جس انداز سے گفتگو کرتے ہیں کسی کو آگ لگانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ وہ خود ہی اپنی زبان سے آگ اگلتے ہیں،لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،مہنگائی کے باعث عوام پریشانی میں مبتلا ہو کر رہ گئی ہے،حکومت کا کسی قسم کا کوئی کنٹرول نظر نہیں آرہا،پنجاب اسمبلی ممبران کی مراعات میں بلاجواز اضافہ کیاگیا ہے جو عوام کے ساتھ مزاک جبکہ مزدور کی تنخواہ میں 1500 روپے جبکہ اراکین اسمبلی کی تنخواہ میں ساڑھے تین سو فیصد اضافہ تحریک انصاف کی حکومت کے منہ پر تماچہ ہے، انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو عید گاہ سرگودھا میں ہونے والے ملین مارچ میں ہر فرد اپنا کردار فعال طریقہ سے ادا کرے ہمارا ہدف ہے کہ ہم ہر مردو خواتین ، طلباء اور کسان سمیت 50 لاکھ گھروں میں جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں آئندہ الیکشن میں اپنے جھنڈے اور اپنے نشان پر لڑیں گے،اسرائیل کو تسلم کرنا کشمیر کاذکیلئے بھی نقصان دے ہو گا لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت یہ جان لے کہ ختم نبوت کے قانون میں کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،ناموس رسالتﷺ پر اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ڈالروں کی بارش کس لئے کی جا رہی ہے، حکومت اس کی وضاحت کرے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دیا ہے اور افغانستان کا بھی بھرپور ساتھ دیا ہے،