راولپنڈی، قمار بازوں کے خلاف کاروائی میں 4ملزمان گرفتار

دائو پر لگے قم 31ہزار270روپے ،5موبائل فون اور آلات قمار بازی برآمد

پیر 18 مارچ 2019 23:56

م;راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) تھانہ وارث خان پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی میں 4ملزمان گرفتار کرکے دائو پر لگے قم 31ہزار270روپے ،5موبائل فون اور آلات قمار بازی برآمد کرلئے تھانہ وارث خان پولیس کو اطلاع ملی کہ چند افراد ملت کالونی میں قمار بازی میں مصروف ہیںجس پر پولیس نے چھاپہ مار کرچاروں کو قابو کر لیا جو بذریعہ تاش قمار بازی میں مصروف تھے ملزمان سے دائو پر لگے 31ہزار270روپے، 5موبائل فون،تاش اور2دریاں برآمد کرلی گئیں۔

متعلقہ عنوان :