آزادکشمیر کے عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں‘شاہ غلام قادر

منگل 19 مارچ 2019 13:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جس نے ہمیشہ وطن عزیز کے دفاع ملک کی سلامتی دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کے وقار کے لئے شاندار کردار ادا کیا جس کو ریاست جموں و کشمیر کے عوام انتہائی قدر سے دیکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سیکرٹری دفاع جنرل(ر) اکرام الحق سے دوران ملاقات میں کیا سپیکر اسمبلی نے سینز فائر لائن کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کی انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں اگر چہ دشمن نہتے افراد کو گولیوں کا نشانہ بناتا ہے پھر بھی لوگوں کے حوصلے بلند ہیں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کی جانب سے جارحیت کا حملہ ناکام کر کے شاندار کردار ادا کیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک افواج کے ساتھ ملکر وطن کا دفاع اور کشمیری عوام کے حق آزادی کو پرامن طور پر دلانے میں قدم سے قدم ملا کر چلنے کو تیار ہے۔