Live Updates

پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کے بل پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ کر لیا

منظور شدہ بل پر عمل درآمد روکنے کے حوالے سے قانونی آپشنز پر غور کیا جانے لگا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 20 مارچ 2019 19:42

پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کے بل پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ2019ء) پنجاب حکومت نے صوبائی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور شدہ بل پر عمل درآمد کیسے روکا جا سکتا ہے اس احوالے سے قانونی مشیروں سے رابطہ کر کے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب اسمبلی میں اسمبلی کا اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کیا گیا تھا لیکن اس پر وزیراعظم عمران خان نے برہمی کا اظہار کیا کہ ملکی معیشت کی حالت ٹھیک نہیں ہے اور وزراء نے خود ہی اپنی تنخواہ میں اضافہ کر لیا ہے جو کہ اخلاقی لحاظ سے درست نہیں اور وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی تھی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے جس پر پنجاب حکومت نے اس بل پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اب اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ اسمبلی سے منظور شدہ بل پر عمل درآمد کس بنیاد پر روکا جا سکتا ہے۔ تمام قانونی پہلواؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کیسے اسمبلی سے منظور شدہ بل پر عمل کیا جانا روکا جاسکتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اراکین نے خود ہی اپنی تنخواہوں کو بڑھانے کا بل منظور کیا تھا جس پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ یہ فیصلہ واپس لیا جائے جس کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا اب اس حوالے سے قانونی راستہ تلاش کیاجارہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات