لاہور،جماعت اسلامی انتخابی میدان میں اپنے پلیٹ فارم سے اپنے پرچم اور نشان پر حصہ لے گی ،متحدہ مجلس عمل کی قیادت کو باضابطہ طور پر اگاہ کردیا
بدھ 20 مارچ 2019 20:45
(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت اقتصادی محاذ پر مسلسل ناکامیوں سے دوچار ہے ۔
قرضوں اور سود کا بوجھ کم ہونے کی بجائے بڑھ گیاہے ۔ قوم کے خون پسینے کی کمائی کی چوری کی گئی دولت کی واپسی کا کوئی روڈ میپ نہیں دیا گیا ۔ ڈیم فنڈ میں اندرون و بیرون ملک کوئی خاص پذیرائی نہیں ہوئی ۔ اندرون ملک محصولات میں 235 ارب روپے کی کمی ہوئی ، افراط زر بڑھ رہاہے ، عملاً مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت اور یوٹیلٹی بلز میں ہوشربا اضافہ ناقابل برداشت ہو چکاہے ۔ پاکستان پر آئی ایم ایف کا دبائو بڑھتا جارہاہے ۔ بھارت پاکستان کے خلاف اقتصادی نقصانات کو بڑھانے کے لیے تیز ترین لابنگ کر رہاہے حکومت پر یشانی اور افراتفری میں منفی اقدامات سے عوام کا اعتماد بھی ختم کر رہی ہے جبکہ وزیراعظم قومی قیادت اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لے رہے ۔ حکومت کو اپنا منفی اور ملک کے لیے نقصان دہ رویہ بدلنا ہوگا ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ عالمی امن کے قیام کے لیے امریکہ کو انتہا پسندی اور دہشتگردی کی سرپرستی چھوڑ کر داعش ، بلیک واٹر اور ایرک پرنس کے تحت بدلتے ناموں والی دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگائے ۔ امریکہ طویل مدت سے جاری اسلام و مسلم دشمنی کو ختم کرے ۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ اپنے سیاسی اور معاشی فوائد کے لیے پوری دنیا کو بدامنی کا شکار کر رہاہے ۔ لیاقت بلوچ نے ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتوں سے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی کے خلاف آواز بلندکرنے پر بھی زور دیا ۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.