Live Updates

جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، وزیراعظم نے قوم کو خبردار کر دیا

مودی الیکشن میں فتح کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے، بھارت میں جب تک الیکشن نہیں ہو جاتے، تب تک جنگ کا خطرہ برقرار رہے گا: عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 مارچ 2019 18:37

جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، وزیراعظم نے قوم کو خبردار کر دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ 2019ء) جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، وزیراعظم نے قوم کو خبردار کر دیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی الیکشن میں فتح کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے، بھارت میں جب تک الیکشن نہیں ہو جاتے، تب تک جنگ کا خطرہ برقرار رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام کے ذریعے قوم کو خبردار کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جنگ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

بھارت میں جب تک انتخابات نہیں ہو جاتے، جنگ کا خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا ہے کہ نومبر بہت دور ہے جنرل باجوہ کو توسیع دینے کا نہیں سوچا، بڑا مسئلہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا۔شروع میں آئی ایم ایف نے سخت شرائط لگائیں لیکن اب معاملات کنٹرول میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعرات کے روز اخبارات کے ایڈیٹرز اور مالکان سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت کے الیکشن تک خطرہ ہے پاکستان کو تیار رہنا چاہیے ، مودی کی انتخابی ریٹنگ نیچے جا رہی ہے۔

اس لیے ہمیں محتاط رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بڑا مسئلہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا۔شروع میں آئی ایم ایف نے سخت شرائط لگائیں لیکن اب معاملات کنٹرول میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نچلے طبقے سے ہیں ، کوئی بھی لیڈر مینوفیکچر ہوکر نہیں آتا۔ شہبازشریف نے وزیراعظم کے جہاز پر 35کروڑروپے خرچ کیے۔لیکن میں نے صرف22لاکھ روپے خرچ کیے میں نے جہاز پرپروگراموں کے افتتاح کیلئے خرچ کیے ہیں۔ پاکستان سے ایک لاکھ ورکرزقطر جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نومبر بہت دور ہے جنرل باجوہ کو ابھی مدت ملازمت میں توسیع دینے کا نہیں سوچا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات