سندھ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برت رہی ہے،فردوس شمیم نقوی
اس سال این ایف سی میں گزشتہ سال سے زیادہ رقم صوبہ سندھ کو دی گئی ہے، اس کا حساب دیں اور بتائیں وہ پیسے کہاں خرچ ہوئے،پریس کانفرنس
جمعرات 21 مارچ 2019 19:13
(جاری ہے)
خیبر پختونخواہ میں آفتاب شیر پائو نے قواعد میں لکھا کہ اسپیکر کو پی اے سی دی جائے گی۔
ہم نے پیشکش کی کہ اگر آپ کو خیبر پختونخواہ میں پی اے سی چاہئے تو وہاں بھی دلوائیں گے، یہاں تو دیجئے۔ اگر کسی کو چارٹر آف ڈیماکریسی کی اس شق پر ہمارے دستخط چاہئیں تو پی ٹی آئی، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم تینوں اپوزیشن جماعتیں تیار ہیں۔ ہم چاہے حکمراں جماعت بنیں یا اپوزیشن، ہم اس اصول پر چلنے کو تیارہیں کہ پی اے سی چیئرمین ہر حال میں اپوزیشن سے بنایا جائے۔ باقی کمیٹیاں بھی انہوں نے جس طرح بنائی ہیں، اس کا جواب وہ دیں گے۔ ہمارا احتجاج جاری رہے گا جب تک ہمارے جائز مطالبات پورے نہیں ہوتے۔ دراصل یہ ان کے اپنے مطالبات تھے ۔ہم صرف اتنا کہہ رہے ہیں کہ جو ایک جگہ مانگتے ہو، دوسری جگہ دینے کو بھی تیار رہو۔ یہ منافقت والا رویہ نہیں چلے گا اور اس لیے نہیں چلے گا کہ منافقین کے خلاف خدا تعالیٰ نے جو فرمایا ہے وہ آپ کو معلوم ہے۔ دوسری بات بہت اہم ہے۔ آج سندھ اسمبلی اجلاس کو چلتے ہوئے پچاسی دن سے زائد گزر چکے ہیں ۔ رول نمبر 143 کے مطابق ہر سال صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امورمکیش چائولہ پر لازم ہے کہ جنوری اور مارچ کے درمیان وہ بجٹ سے قبل کم از کم پانچ دن کی گفت و شنید کا اہتمام کریں گے جس میں ممبران اسمبلی کو موقع دیا جائے گا کہ وہ بجٹ کے لیے اپنی تجاویز دے سکیں۔ اگر مذکورہ گفت و شنید جمعہ کے دن سے شروع ہو تو بمشکل سات دن پورے ہوں گے۔ میں نے اس بات پر صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ سندھ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برت رہی ہے۔ رول نمبر 144کے مطابق ہر تین ماہ بعد حکومت کی کارکردگی پربحث و تمحیص لازمی ہے۔ فروری کے آغاز میں ہم نے یہ نکتہ اٹھایا تھا اور سندھ حکومت نے بحث و تمحیص کے اہتمام کا اقرار کیا۔ اس اسمبلی کو چھ ماہ گزر چکے ہیں اور ابھی تک کوئی بحث و تمحیص عمل میں نہیں آسکی۔ اے ڈی پی کا صرف سترہ فیصد خرچ ہوا ہے اور اس کا بہانہ یہ ہے کہ وفاق نے ہمیں پیسے پورے نہیں دئیے۔ میں آج اس ڈائس پر کھڑے ہو کر چیلنج کرتا ہوں کہ اسد عمر کا بیان آپ سب نے دیکھ لیا کہ اس سال گزشتہ سال سے زیادہ رقم صوبہ سندھ کو دی گئی ہے۔ اس کا حساب دیں اور بتائیں کہ وہ پیسے کہاں خرچ ہوئے۔ ہمیں سندھ حکومت کی چھتر چھایا میں صرف چوری چکاری اور بربادی نظر آتی ہے۔ اس بات پر ہمیںسخت تشویش ہے اور تمام اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ بجٹ سے قبل ہونے والی خصوصی بحث و تمحیص فوری عمل میں لائی جائے۔ حکومت سندھ جواب دے کہ وہ اے ڈی پی اور موجودہ اخراجات درست طور پر کی ہے یا نہیں۔ سندھ حکومت نے ہمیں این ایف سی ایوار ڈ کی رپورٹ نہیں دی۔ اسلامک آئیڈیالوجی کونسل کی رپورٹ نہیں دی۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر بحث نہیں ہوسکی۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ مارچ 2017ء سے جاری ہوچکی ہے۔ اس پر بھی بحث و تمحیص ضروری تھی۔ میں سندھ اسمبلی میں دس دن ایسے دکھا سکتا ہوں جن میں حکومت نے کوئی کام نہیں کیا۔ صوبائی ترقیاتی پروگرام کا صرف 17فیصدخرچ کیا گیا۔ پا پا کی چوری چھپانے کے لیے اسمبلی کو استعمال کیا جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر سندھ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ جب آپ کے تمام راستے بند کردئیے جاتے ہیں تو واحد راستہ احتجاج ہوتا ہے لیکن ہم ایسے عمل کا حصہ نہیں بن سکتے جس سے صوبے کو نقصان پہنچے۔ ہم نے سندھ کے عوام کی خدمت کا عہد کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.