جسینڈا آرڈرن کا ڈی جے سے وزیراعظم بننے تک کا سفر

جسینڈا آرڈرن نے مذہب سے علیحدگی کیوں اختیار کی تھی؟ سیاست میں کیسے آئیں؟ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی زندگی پر رپورٹ پڑھئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 مارچ 2019 17:31

جسینڈا آرڈرن کا ڈی جے سے وزیراعظم بننے تک کا سفر
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ2019ء) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن ان دنوں ایک ابھرتی ہوئی لیڈر کے طور پر سامنے آئی ہیں۔سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد حکومت کے فوری اقدامات، مسلمانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور قائدانہ صلاحتیوں نے جسینڈا آرڈرن کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔لیکن جسینڈا آرڈرن اتنی جلدی وزیراعظم کے منصب تک کیسی پہنچیں؟ان کی زندگی پر مکمل رپورٹ اس خبر میں پڑھیں۔

جسینڈا آرڈرن 26جولائی 1980ء کو نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن میں پیدا ہوئیں۔ان کے والد پولیس کے محکمہ میں افسر تھے جب کہ ان کی والدہ ایک سکول میں کیٹرنگ اسٹنٹ کا کام کرتی تھیں۔ یونیورسٹی آف وائے کاٹو سے سیاست اور تعلاقات عامہ میں تعلیم حاصل کی۔ان کی پرورش ایک مورمن عیسائی کے طور پر کی گئی تاہم انہوں نے ہم جنس پرستوں کےحقوق کی حمایت کے لیے 2005ء میں مذہب سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

(جاری ہے)

جسینڈا آرڈرن اب اپنے ملک کی وزیراعظم تو بن گئیں تاہم ایک لیڈر بننے سے پہلے ان کی زندگی بلکل مختلف تھی۔جسینڈا آرڈن کے ماضی کو دیکھیں تو معلوم ہو گا کہ ایک وقت تھا جب وہ بطور ڈی جے کام کرتی تھیں۔ 2014 میں آکلینڈ میں ہونے والے میوزیکل فیسٹیول میں 45 منٹ تک بطور ڈی جے ڈیوٹی دی،لیبر پارٹی کی رہنما بننے سے پہلے وہ بچوں میں غربت کے خاتمے کے مشن پر بھی کام کرتی رہیں۔

جسینڈار آرڈرن میوزک کی شوقین تھیں۔ایک مقامی سٹور پر وہ مخلتف قسم کے میوزک پلے کیا کرتی تھیں۔
وہ ہائی اسکول کے انتخابات میں مہم چلانے کے لئے پیش پیش ہوتی تھیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ جسینڈا آرڈرن کو زمانہ طالب علمی سے ہی سیاست میں دلچسپ تھیں۔17 سال کی عمر میں انہوں نے لیبر پارٹی کے لئے رضاکارانہ طور پر کام شروع کیا۔

جنسنڈا ارڈرن کے اپنے شوہر ٹیلی ویژن پروڈیوسر کلارک گفورڈ سے شادی سے پہلے ہی تعلقات تھے۔وہ پہلی بار کلارک گفورڈ سے تب ملیں جب انہوں نے جسینڈا کو پارلیمان میں پیش سیکورٹی بل پر اپنے خدشات سے متعلق ایک خط میں آگاہ کیا۔اس طرح دونوں میں دوستی کا آغاز ہوا۔
 جسینڈا آرڈرن نے کم عمری میں ہی نیوزی لینڈ کی لیبر پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 2008ء میں نیوزی لینڈ کی سب سے کم عمر پارلیمانی رکن بن گئیں۔

اگست 2017ء میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ سنبھالا۔جسینڈا آرڈرن 26اکتوبر2017ء کو نیوزی لینڈ فرسٹ اور لیبر پارٹی کے اتحاد سے بننے والی مخلوط حکومت کی وزیراعظم بنیں۔38 سالہ آرڈرن نیوزی لینڈ کی 150 سالہ تاریخ میں سب سے کم عمر رہنما ہیں۔انہوں نے اپنے دور حکومت میں ہی گذشتہ سال بچے کو جنم دیا س طرح وہ اپنے دورِ حکومت میں والدہ بننے والی دنیا کی دوسری وزیراعظم ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔جسینڈا کا سیاسی نقطہ نظر ترقی پسند،سوشل ڈیموکریٹک اور فیمنسٹ ہیں۔