Live Updates

بلاول بھٹو زرداری کا بیان بہت ہی غیر ذمہ دارانہ ہے، بابر اعوان

ملک کو سب سے بڑا نقصان بڑے لوگوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے سے ہوا،قومی جرائم میں ملوث افراد کو کسی بھی موقع پر ڈھیل نہیں دی جائیگی،عمران خان کے ہوتے ایسا نہیں ہو گا،23 مارچ قومی یکجہتی کا دن جو ایک نئے ماحول میں منایا جا رہاہے،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 مارچ 2019 18:01

بلاول بھٹو زرداری کا بیان بہت ہی غیر ذمہ دارانہ ہے، بابر اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء بابر اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان بہت ہی غیر ذمہ دارانہ ہے،ملک کو سب سے بڑا نقصان بڑے لوگوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے سے ہوا،قومی جرائم میں ملوث افراد کو کسی بھی موقع پر ڈھیل نہیں دی جائیگی،عمران خان کے ہوتے ایسا نہیں ہو گا،23 مارچ قومی یکجہتی کا دن ہے جو ایک نئے ماحول میں منایا جا رہاہے۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ء بابر اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان بہت ہی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ایئر فورس پوری دنیا میں کوے اور غبارے پھوڑنے والی فورس مشہور ہے،مودی خود کہتا ہمارے پاس جو طیارے ہیں وہ صرف کوے ہی مار سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو شک تھا پاکستان بھارت کے مقابلے میں کمزور ہے ابھی نندن ساگا کے بعد سب کچھ کلیئر ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو سب سے بڑا نقصان بڑے بڑے لوگوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے سے ہوا،جس پر بھی الزام ہے اس کو اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قومی جرائم میں ملوث افراد کو کوئی ڈھیل کسی بھی موقع پر نہیں دی جائیگی،عمران خان کے ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان کی طرف سے واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ قومی یکجہتی کا دن ہے جو ایک نئے ماحول میں منایا جا رہاہے۔ایک سوال کے آصف علی زرداری آپ کے پرانے دوست ہیں اب وہ مشکل میں ہیں ان کو کیا مشورہ دیں گی پر بابر اعوان نے کہا کہ مشورہ اپنے موجودہ دوستوں کو دے سکتا ہوں باقی مشیر اپنے اپنے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات