حضرت علی المرتضی ؓ اور سید ہ زینب رضی اللہ عنہاکا یوم وصال کل منایا جائے گا
ملک بھر کی مساجد،امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر محافل اورمجالس کی تقریبات انعقاد ، فاتحہ خوانی بعد از مجلس عزا تابوت برآمد ہوگا
جمعہ 22 مارچ 2019 22:21
(جاری ہے)
ی*جہانیاں(آن لائن) معروف عوامی شاعرحبیب جالب کا91واں یوم پیدائش 24مارچ اتوارکو منایا جائے گا اس سلسلے میںجہانیاں سمیت ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین حبیب جالب کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
حبیب جالب چوبیس مارچ 1928ء کو بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے انہوں نے پندرہ برس کی عمر سے ہی مشق سخن شروع کآغاز کر دیا تھا قیم پاکستان کے بعد انہوں نے لاہور میں سکونت اختیار کی انہوں نے ملک میں طبقاتی شعور بیدار کرنے کیلئے مزاحمتی ادب تخلیق کیا جسے عوام میں بے پناہ پزیرائی حاصل ہوئی جس کے بعد انہیں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔حبیب جالب نے معاشرتی ناانصافیوں کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا۔ان کی شاعری کے مجموعوں میں’’ برگ آوارہ،سر مقتل،عہد ستم،ذکر بہتے لہو کا،گوشہ میں قفس کے ،حرف حق ‘‘ قابل ذکر ہیں۔انقلابی شاعرحبیب جالب بنیادی طور پر بائیں بازو سے تعلق رکھتے تھے وہ کمیونزم کے حامی تھے اور وہ پاکستان کیمونسٹ پارٹی کے سرگرم رکن تھے انہیں پاکستانی فلم ’’ زرقا ‘‘ کے ایک مشہور گانے ’’ رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے ‘‘ سے شہرت حاصل ہوئی وہ جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں اپنی انقلابی شاعری سے جمہوریت کیلئے جدوجہد کرتے رہے انہیں اس دور میں متعدد مرتبہ پابند سلاسل بھی کیا گیاانہیں جنرل ضیاء الحق کی وفات کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دور حکومت میں جیل سے آزادی نصیب ہوئی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اپنے عوامی جلسوں کے دوران حبیب جالب کی مشہور نظم ’’ ایسے دستور کو صبح بے نور کو میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا ‘‘ انتہائی ترنم کے ساتھ سناتے رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے بھی نیب پیشی سے قبل ٹویٹرپر انقلابی شاعر حبیب جالب کا قطعہ لکھا۔عوامی حقوق کے ترجمان حبیب جالب 12مارچ 1993ء کو علالت کے باعث 65برس کی عمر میںانتقال کر گئے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.