مظفرآباد ‘جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر سے 60ویں شریعہ (اسلامک لائ) کورس کے وفد کی ملاقات

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:25

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر سے 60ویں شریعہ (اسلامک لائ) کورس کے وفد کی ملاقات ‘ وفد کی قیادت ڈاکٹر شمس الحق امین چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ریسرچ اینڈ پبلیکیشن انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وفد میں ڈسٹرکٹ و سیشن ججز کے علاوہ ضلع قاضی ‘ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن ججز ‘ ڈسٹرکٹ اٹارنیز ‘ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور لیگل آفیسر آزادکشمیر بشمول پاکستان شامل تھے ۔

اس موقع پر شرکاء کورس کو چیف جسٹس عدالت العالیہ نے آزادکشمیر کے عدالتی نظام کے حوالہ سے مختصراً آگاہ کیا ۔ علاوہ ازیں چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادجموں و کشمیر کو شریعہ اکیڈمی کی جانب سے سونیئر ‘ سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور چیف جسٹس عدالت العالیہ نے آمدہ وفد کو عدالت العالیہ کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔