23مارچ تجدید عہد کا دن اور ہماری قومی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے،تنویر حسین اسدی
ہفتہ 23 مارچ 2019 22:20
(جاری ہے)
تنویر اسدی نے کہا قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے نفاذ نظام مصطفی ضروری ہے۔
پاکستانیت کا شعور عام کرنے کی ضرورت ہے۔ استحکام وطن کیلئے علاقائی ، صوبائی اور لسانی تعصبات کا خاتمہ ضروری ہے۔ اہلسنّت قیام پاکستان کی طرح تعمیر پاکستان کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہونگے۔ پاکستان سے محبت کا چراغ ہر پاکستانی کے دل میں روشن کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارت میں الیکشن سے قبل ہمیشہ پاکستان دشمنی کو ہوا دی جاتی ہے۔ mail 23-03-19/-- #h# ں* اسلام فوبیا کے خلاف دنیا بھر کے مسلم حکمران وسیع تر اتحاد تشکیل دیں، الطاف شکور #/h# vکراچی (آن لائن)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ اسلام فوبیا کے خلاف دنیا بھر کے مسلم حکمران وسیع تر اتحاد تشکیل دیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان ،ملائیشیا اور ترکی کے اسٹرٹیجک اتحاد کی ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کو یوم پاکستان کے موقع پر پیش کردہ تجویز خوش آئند ہے ۔ تمام مسلم ممالک اور سیاسی و مذہبی قوتیں بھی دنیا بھر دسے خوف کی فضا ء کے خاتمے اور نفرت کے جواب میں امن ومحبت کے فروغ کے لئے ایک پیج پر آجائیں ۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کو یوم پاکستان کے موقع پر کامیاب پریڈ اور چین ،سعودی عرب ،ملائیشیا ،ترکی ،برونائی ،سری لنکا ،بحرین ،عمان اور آذر بائیجان کے ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود اور عسکری دستوں کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے ۔ پاکستان کا کھویا ہوا وقار اور عزت بحال ہورہی ہے ۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان اگر 23مارچ کو قوم کو ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کا تحفہ دیتے تو اس دن کو چار چاند لگ جاتے اور یہ لمحہ تاریخ میںا مر ہوجاتا ۔ پاکستانی قوم ،ڈاکٹر عافیہ کی شدت سے وطن واپسی کی منتظر ہے ۔ قومیں معاشی طور پر تب ہی طاقتور بنتی ہیں جب وہ اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ،ملکی سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنے عوام کے بنیادی حقوق کا بھی خیال رکھتی ہیں ۔الطاف شکور نے مزید کہا کہ 23مارچ 1940کو ہمارے آبائو اجداد نے قائد اعظم ؒ اور تحریک پاکستان کے نامور قائدین کی قیادت میں ایک ایسے وطن کا خواب دیکھا تھا جہاں انہیں آزادی کے ساتھ جینے کا موقع ملے گا ۔ ان خوابوں کی تکمیل اور مکمل تعبیر کے لئے بھی ضروری ہے کہ ملک کے عوام کو کرپشن اور ناانصافیوں سے پاک پاکستان دیا جائے ۔#مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.