Live Updates

ملک میں جھاڑو پھرکر رہے گا، اب چور رہے گا یا چوکیداررہے گا، شیخ رشیداحمد

بلاول بھٹو زرداری کرپشن کے خلاف باہر آتے تو قومی ہیرو ہوتے ،اب وہ زیرو ہیں، بلاول اپنے والد کے لیے اپنی سیاسی چتا جلا رہے ہیں، گفتگو

اتوار 24 مارچ 2019 16:55

ملک میں جھاڑو پھرکر رہے گا، اب چور رہے گا یا چوکیداررہے گا، شیخ رشیداحمد
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ جون سے پہلے ملک میں چھاڑو پھر کر رہے گا اور اب چور رہے گا یا چوکیدار رہے گا ،بلاول بھٹو زرداری کرپشن کے خلاف باہر آتے تو قومی ہیرو ہوتے ،اب وہ زیرو ہیں، بلاول اپنے والد کے لیے اپنی سیاسی چتا جلا رہے ہیں۔ اتوار کو خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں درگئی سفاری ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کرپشن کے خلاف باہر آتے تو قومی ہیرو ہوتے لیکن اب وہ زیرو ہیں، انہوں نے اپنی زندگی کی ایسی حماقت کی جس سے سارا کیرئیر تباہ کردیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کی سیاست کو نیست ونابود کردیا ہے، سندھ میں لوگ مجبور ہیں، تحریک انصاف نے وہاں کام نہیں کیا اور کام کیا ہوتا تو جس طرح پورے ملک میں پی ٹی آئی کا جھنڈا بلند ہوا اس طرح سندھ میں بھی ہوتا۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ میں برڈ لورہوں کسی کی جان لینے کاسوچ بھی نہیں سکتا۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی کیریئر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول اپنے والد کے لیے اپنی سیاسی چتا جلا رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ماضی میں ہم ٹرین مارچ کرنے جارہے تھے تو ہمیں اجازت نہیں دی گئی لیکن ہم جمہوری لوگ ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین مانگی تو ہم نے فری ٹریک دے دیا۔انہوںنے کہاکہ ٹرین مارچ سے پہلے ہی جھاڑو پھر جائیگی، آج ہم نے جن کو ٹرین دی ہے وہ اپنے گریبان میں جھانکیں، انہوں نے بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب، ہم سندھ سمیت پورے ملک میں ٹرین چلائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے جتنی محنت کرتے ہوئے عمران خان کو دیکھا ہے کسی کو نہیں دیکھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات