Live Updates

فواد چودھری کی جمرود میں جلسے میں عوام کی سونامی کی تعریف

جلسے میں ہزاروں افراد کی شرکت، کیا اتنی زیادہ عوام کو دیکھ کرکوئی کہہ سکتا ہے یہاں کبھی جنگ کا سماں تھا؟ عمران خان نے فاٹا کومین اسٹریم میں شامل کیا، یہ کارنامہ ایک لیڈر ہی سرانجام دے سکتا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 5 اپریل 2019 20:07

فواد چودھری کی جمرود میں جلسے میں عوام کی سونامی کی تعریف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اپریل 2019ء) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے وزیراعظم عمران خان کے جمرود میں جلسے میں عوام کی سونامی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی کہہ سکتا ہےیہاں کبھی جنگ کا سماں تھا؟ عمران خان نے فاٹا کومین اسٹریم میں شامل کیا، یہ کارنامہ ایک لیڈر ہی سرانجام دے سکتا تھا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان نے باجوڑ اور قبائلی علاقوں کے لوگوں کو مین سٹریم میں شامل کیا ہے یہ وہ کارنامہ ہے جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

  انہوں نے کہا کہ کیا کوئی سب دیکھ کر کہہ سکتا ہے اس علاقے میں جنگ کا سماں تھا؟
فواد چودھری نے کہا کہ یہ صرف وہ لیڈر کر سکتا تھا جو نفرت کی بجائے محبت کی بات کرتا ہو اور لوگوں کو تقسیم کرنے کی بجائے جوڑے۔

(جاری ہے)

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے آج خیبرپختونخواہ میں جمرود میں عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں شفاف نگران حکومت والا افغانستان کی حکومت اور عوام کو بھائی والا مشورہ ہے، مشورہ نہیں ماننا تو نہ مانیں ، یہ مداخلت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جبہ ڈیم پانی کیلئے بنائیں گے، 10لوگوں کو پینے کاپانی ملے گا، بارہ ڈیم بنائیں گے جس سے کاشتکاری بڑھے گی اور 17ہزار ہیکٹرزمین کاشت کیلئے بہتر ہوجائے گی ، بارہ بائی پاس بھی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام چیزوں کا اعلان کروں گا جو میں دے سکتا ہوں، بجلی گیس کی کوشش کروں گا کہ پوری سپلائی ملے، ان چیزوں کا اعلان کروں گا جو میں کرسکتا ہوں۔

پورے قبائلی علاقے کیلئے ترقیاتی پیکج دیں گے،ہر سال 100ارب قبائلی علاقے کی ترقی کیلئے خرچ ہوگا،یہ پیسا اگلے دس سال تک خرچ ہوتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے یونیورسٹی کا مطالبہ کیا ہے۔قبائلی علاقے کے نوجوان یونیورسٹی اور فور جی انٹرنیٹ مانگ رہے ہیں ، اس لیے ان کا بڑا روشن مستقبل ہے۔عمران خان نے کہا کہ میں نے محمود خان سے کہا کہ قبائلیوں کی تعلیم مواقع اور کھیلوں کے گراؤنڈ زیادہ بنانے ہیں تاکہ قبائلی علاقے کے ٹیلنٹ کو سامنے لیکر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا توپختون خواہ اور قبائلی علاقوں میں سے کوئی کھلاڑی نہیں آتا تھا۔ لیکن آج قومی ٹیم میں قبائلی کھلاڑی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے سب سے مشکل معاشی مرحلے سے گزر رہا ہے، ملک کے حالات کبھی بھی اتنے مشکل نہیں تھے۔ یہ حالات مشکل اس لیے ہیں ، لوگ پانچ سال بعد ہمارا پہلی دو حکومتوں سے کریں گے۔ ہم اس مشکل مرحلے سے چند مہینوں بعد نکل جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات