سابق آئی جی پولیس و سابق ڈی جی ایف آئی طارق کھوسہ کی کتاب، انکنوینئنٹ ٹرتھز، کی تقریب رونمائی
ریاست ، پولیس ریفارمز کے لیے چھ نکات پیش ، ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سمیت متعدد واقعات پر بھی روشنی ڈالی گئی
جمعہ 12 اپریل 2019 21:33
(جاری ہے)
کتاب کے مصنف سابق آئی جی پولیس و سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے اپنی کتاب میں ریاست اور خصوصا پولیس ریفارمز کی تجاویز دی ہیں، کتاب میں چھ نکاتی سفارشات پیش کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے، ہم ایٹمی قوت ہیں، ہمارا رسپانس دنیا نے دیکھ لیا، ہمیں خود کو غیر محفوظ سمجھنے کے بجائے ایک تجارتی قوم بننا چاہیی.
طارق کھوسہ نے کہا کہ ریاست کو جہادیوں سمیت تمام انتہا پسند اور پرتشدد عوامل کی حمایت ختم کرنا ہو گی. بلوچستان کے گمشدہ لوگ اب واپس آنا شروع ہو گئے ہیں، یہ مثبت تبدیلی ہی. ان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے پر قدغن تشویشناک ہی. طارق کھوسہ نے کہا کہ سماجی انصاف کو یقینی بنایا جائے، ریاست کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، وہ کسی کے مذہبی اعتقاد میں دخل اندازی نا کری. فوج، عدلیہ، سیاست دانوں سمیت تمام اداروں کو متحد ہو کر کام کرنا چاہیی. انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا پاکستان کھو گیا ہے، اب بھٹو اور ضیائ کے پاکستان میں لڑائی چل رہی ہے، بھٹو نے 1973 کا آئین دیا جسے کئی بار روندا گیا لیکن اب بھی ملک اسی پر چل رہا ہی. طارق کھوسہ نے کہا کہ بھٹو کو پھانسی، اکبر بگٹی سمیت کئی واقعات ان کے سامنے ہوئے، انہوں نے کبھی غیرقانونی احکامات نہیں مانی. ان کا کہنا تھا کہ جنرل کیانی نے ملٹری کا ڈاکٹرائن بدلا جسے جنرل راحیل اور اب جنرل باجوہ نے بھی جاری رکھا ہوا ہے، سویلین حکومت اور ملٹری نے ایسے عناصر سے جان چھڑانے کا حتمی فیصلہ کیا جو خوش آئند ہی. طارق کھوسہ کا کہنا تھا کہ اب پنجاب مذہبی انتہاپسندی اور جہادیوں کا گڑھ بنا ہوا ہے، دیکھنا ہے حکومت کیا کرتی ہے، پی ٹی آئی نے خیبرپختنوخواہ میں پولیس کا گڈ گورننس کا ماڈل دیا، انہیں کریڈٹ ملنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پولیس کا احتساب ہونا چاہیے لیکن اسے ہر طرح خودمختار بنایا جائی. اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز اکرام سہگل نے کہا کہ محکمہ پولیس میں ریفارمز کی ضرورت ہے، اس سے لوگوں کو بہت ریلیف ملے گا. اس موقع پر انہوں نے کتاب کے مندرجات کا حوالہ دیتے ہوئے طارق کھوسہ کی خدمات کو بھی سراہا. آخر میں طارق کھوسہ اور آئی جی پولیس کو کے سی ایف آر کا نشان بھی پیش کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.