Live Updates

اسٹیبلشمنٹ نواز شریف کو موقع دینے پر تیار لیکن عمران خان نہیں

شیخ رشید کس کاپیغام لے کر آئے ہیں؟ معروف صحافی کا بڑا انکشاف

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 14 اپریل 2019 04:08

اسٹیبلشمنٹ نواز شریف کو موقع دینے پر تیار لیکن عمران خان نہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل2019ء) یہ پہلی بار نہیں ہے جب سابق وزیر اعظم نواز شریف کو این آر او،ڈیل،ریلیف یا کوئی بھی نام دے لیں ،جیسا موقع فراہم کیاجائے گا۔اس قسم کا ریلیف نواز شریف کو تیسری بار ملے گا یا شاید چوتھی بار۔عمران خان نے جب سے سیاست میں قدم رکھا اس نے ن لیگ سمیت سبھی سیاسی پارٹیوں کو خوب رگیدا مگر وہ لیڈر ہی کیا جو یو ٹرن نہ لے سکے یوں آہستہ آہستہ کچھ پارٹیوں کو تو عمران خان نے جزوی طور پر قبول کر لیااور کچھ کے ساتھ اتحاد بنا کر گورنمنٹ میں بھی آ گیا مگر زرداری اور نواز شریف کو وہ شروع سے ہی للکارتا چلا آ رہا ہے۔

سابقہ الیکشن کے دوران ہی نواز شریف پر عتاب آنا شروع ہو گیااور پانامہ سے شروع ہوئے عدالتی کیس اقامہ سے ہوتے ہوئے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے چارجز تک جا پہنچے اور میاں نواز شریف جیل جا پہنچے۔

(جاری ہے)

تاہم اب کافی عرصہ کی اس کھینچا تانی کے بعد کچھ انٹرنیشنل قوتیں اور کچھ اندرونی و بیرانی عناصر نواز شریف کو ریلیف دینے پر تل گئے ہیں تاہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان اس ریلیف کے لیے قطعی طور پر تیار نہیں۔

اگرچہ عمران خان کو اپنے اس ریلیف نہ دینے والے موقف پر بھی یوٹرن لینا پڑے گا مگر فی الحال وہ میں نہ مانوں کا ورد الاپ رہے ہیں۔اسی حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں سینئر صحافی اور تجزیہ کار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی طاقتوں کے دباﺅاور اب تک نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کو اسٹیبلشمنٹ اور حکومتی وزرا کے علاوہ بھی کچھ درددل رکھنے والے لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کے ساتھ ڈیل کر کے انہیں ملک سے باہر بھیج دیا جائے مگر عمران خان صاحب اس بات کے حق میں قطعی نہیں ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ریلیف کی بات اخلاقی طور پر درست ہے اور نہ ہی سیاسی طور پر۔عمران خان صاحب چاہتے ہیں کہ نواز شریف کا مکمل احتساب ہو جبکہ اسٹیبلشمنٹ اب انہیں رعایت دینے کا واضح اشارہ دے چکی ہے۔لیکن اگر عمران خان صاحب ریلیف دے دیتے ہیں تو انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ لندن یا کسی اور ملک جانے کے بعد نواز شریف صاحب جب واپس آتے ہیں تو وہ معاف نہیں کرتے ۔

نواز شریف صاحب نے فاروق لغاری صاحب کے ساتھ ڈیل لیکن وطن واپس آنے پر ان کے خلاف جو کیا وہ سب کے سامنے ہے،اسی طرح جنرل مشرف کے ساتھ ڈیل کر کے باہر گئے تو جب واپس آئے تو ان کے خلاف بھی سنگین مقدمات دائر ہوئے۔اب عمران خان کے ساتھ اگر نواز شریف کی ڈیل ہوتی ہے تو اس میں کوئی شک نہیں جب دوبارہ نواز شریف اقتدار میں آئیںگے تو ان کے ساتھ بھی انتقامی کارروائی کرنے سے باز نہیں آئیں گے۔

مگر عمران خان کو بھی جھکنا پڑے گا کیونکہ بیرونی طاقتیں اب ایکٹو ہو چکی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ بھی تیار ہے۔نواز شریف کے ریلیف کے حوالے سے شیخ رشید بھی کسی اہم شخصیت کا خصوصی پیغام عمران خان کے لیے لے آئے ہیں اب فیصلہ عمران خان کو کرنا ہو گا کہ وہ نواز شریف کو ریلیف دینے کو تیار ہوتے ہیں یا نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات