اسحاق ڈارنےمنی لانڈرنگ کومتعارف کرایا، فواد چودھری

اسحاق ڈارنے منی لانڈرنگ کیلئے جعلی اکاؤنٹس بنائے، حوالہ ہنڈی کے ذریعے پیسہ باہر بھیجا گیا۔ وفاقی وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 اپریل 2019 18:48

اسحاق ڈارنےمنی لانڈرنگ کومتعارف کرایا، فواد چودھری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اپریل 2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈارنے منی لانڈرنگ کومتعارف کرایا، اسحاق ڈارنے منی لانڈرنگ کیلئے جعلی اکاؤنٹس بنائے،حوالہ ہنڈی کے ذریعے پیسہ باہر بھیجا گیا۔ آج یہاں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کہا کہ شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی۔

حوالہ ہنڈی کے ذریعے پیسہ باہر بھیجا گیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ 10سال میں قرضوں میں 60 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈارنے ملک میں منی لانڈرنگ کومتعارف کرایا۔ اسحاق ڈارنے منی لانڈرنگ کیلئے جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ ایف آئی اے نے5 ہزارکے قریب اکاؤنٹس کی تحقیقات کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے32 اکاؤنٹس سے اخراجات سامنے آئے۔

آصف زرداری نے سندھ میں جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ سندھ کےعوام کا پیسہ آصف زرداری اینڈ کمپنی نے چرایا۔ ہل میٹل میں بھی وہی طریقہ اپنایا گیا جوحدیبیہ میں تھا۔ حدیبیہ پیپرز مل کے مالک نوازشریف تھے۔ حدیبیہ پیپرزمل کے ڈائریکٹرز شریف خاندان کے فیملی ممبرزتھے۔ فواد چودھری نے کہا کہ پرویزمشرف دورمیں نوازشریف کواین آراو دیا گیا۔ جس پر شریف فیملی کو معافی مل گئی۔

انہوں نے کہا کہ نومبرمیں شہبازشریف کی فیملی باہرجانا شروع ہوئی۔ قوم چاہتی ہے کہ احتساب کا عمل اختتام کی طرف جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کےخلاف جنگ لڑناعمران خان نہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ نیب نوٹس بھجوا کراپنی ڈیوٹی پوری کررہا ہے۔ مائیں، بہنیں سب کی قابل احترام ہیں۔ نیب نوٹس بھجوا کر اپنی ذمہ داری پوری کررہا ہے۔

خواتین کے نام پرپیسے منگوائے گئے ہیں پھر تحقیقات توہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی بھی کوئی ایان علی سامنے آجائے گی۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ کرپشن اورلوٹ مارکے لیے جعلسازی کا طریقہ کار ایک جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی کے جعلی اکاؤنٹس کومنی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا۔ کرپٹ لوگوں کے خلاف گھیراتنگ کرنے کیلئے ہرکسی کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔