ڈپٹی کمشنر مظفر آباد بدرمنیر کی زیرصدارت اجلاس‘ متعدد اہم فیصلے کیے گیے

پیر 15 اپریل 2019 18:58

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر بدرمنیر کی زیرصدارت ان کے آفس میں پولیس افسران ومجسٹریٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر سپرنٹینڈنٹ پولیس راجہ اکمل خان ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظفرآباد عاصم خالد اعوان ‘ اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد سٹی رورل پٹہکہ نصیرآباد‘ ڈی ایس پی سٹی ، ہیڈکوارٹر ‘ تحصیلدار مظفرآباد پٹہکہ نصیرآباد ‘ نائب تحصیلدار مظفرآباد پٹہکہ نیابت گڑھی دوپٹہ کے علاوہ ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

دوران اجلاس ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے کرائم کنٹرول ‘ٹریفک مینجمنٹ ‘احکامات 144 ض ف پر عملدرآمد ‘پھیری سامان / اشیاء فروخت اور بھیگ مانگنے والوں کے خلاف کارروائی ‘مظفرآباد شہر میں سٹرکوں پر گلیوں کے سائیڈ پربدوں این او سی تعمیراتی کام پر پابندی‘ضلع مظفرآباد میں پتنگ بازی کرنے پر پابندی‘ پراسکیویشن کی تعمیلات ( مقدمات )‘ دوران رمضان المبارک پرائس کنٹرول پر عملدرآمد‘سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے حوالہ سے مکمل عملدرآمد کرنے کیلئے احکامات صادر کیئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے بتایا کہ ضلع ہذا میں آتش بازی ‘ساؤنڈسسٹم ‘بروقت شادی ہال بند نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ روڈ بندش اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔ مظفرآباد شہر میں تجاوزات ‘ تھڑوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے غیرقانونی پارکنگ کو فوری ختم کیا جائے۔ تمام مجسٹریٹ و پولیس افسران اپنے اپنے علاقے میں بہتر انداز میں کام کریں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے اورہمارے عمل سے واضع تبدیلی نظر آنی چاہیے۔