Live Updates

ڈاکٹرشاہد مسعود نےفواد چودھری کو پی ٹی آئی کا موٹو گینگ قراردے دیا

اسد عمرکی وزارت تبدیلی پر فواد چودھری کا خوبصورت اور معصوم بھولے بھالے اندازمیں ٹویٹ کہ وزیراعظم کے پاس اختیار ہے، لیکن اسد عمرکےانکار پر تردید آگئی ہے۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 اپریل 2019 21:30

ڈاکٹرشاہد مسعود نےفواد چودھری کو پی ٹی آئی کا موٹو گینگ قراردے دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اپریل 2019ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے فواد چودھری کو پی ٹی آئی کا موٹو گینگ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمرکی وزارت تبدیلی پر فواد چودھری کا خوبصورت اور معصوم بھولے بھالے انداز میں ٹویٹ کہ وزیراعظم کے پاس اختیار ہے، اسد عمر نے انکارکیا کہ میں تونہیں جاؤں گا،جس پر تردید آگئی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اپوزیشن توپریشان ہے لیکن عمران خان کیوں پریشان ہیں؟ یہ جو اسد عمر کو ہٹانے کی خبر اڑی ہے؟ یہ ایسے ہی اڑ گئی ہے؟ کہا جا رہا ہے کہ ان کی جگہ ٹیکنو کریٹ کو لایا جارہا ہے، اب نام شوکت ترین، ہارون اختر یا ہمایوں اخترکا نام چل رہا ہے، اسد عمر کہتے کہ میں تو نہیں جاؤں گا۔

اوپر سے فواد چودھری کا خوبصورت ٹویٹ ،ایسے معصوم بھولے بھالے، مجھے کہنا تو نہیں چاہیے ، پیار ے سے دوست ہیں، پی ٹی آئی کے موٹوگینگ ہیں،کہتے کہ وزیراعظم کو وزراء کو تبدیل کرنے کا پورا اختیار ہے۔

(جاری ہے)

پھر حکومت کی جانب سے تردید آگئی، انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی کے اندر پراکسی وار کی وجہ سے پریشان ہیں۔شاہ محمود قریشی ، جہانگیرترین لڑائی۔

اس کو ہٹا دو، اس کو لگا دو،عمران خان پریشان ہیں کیونکہ عمران خان کا نعرہ تبدیلی اور انصاف کا کلچر لانے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسمبلی توڑنے کا سوچ رہے ہیں،عمران خان اس بات کی جتنی مرضی تردید کریں، میں اپنی بات پر قائم ہوں۔ کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کافی عرصے سے سوچ رہے ہیں۔ پہلے بھی انہوں نے کہا کہ کسی بھی وقت مڈٹرم الیکشن ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ن لیگ اور چودھری برادران کے تعلقات بہتر ہیں، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پوزیشن بہت ہے جبکہ مریم نواز پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور پوری حکومت اور تمام میڈیا کیلئے ایک چیلنج ہے، وہ یہ ہے کہ جو میں نے70 دن جیل میں گزارے، اس کے بعد کہا گیا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کا ان کمپنیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میرا سوال وزیراعظم عمران خان اور عدالتوں اور اداروں سے سوال ہے کہ اگر میرا س میں تعلق نہیں تھا توکس کا تعلق تھا؟ اگر ان کمپنیوں کا تعلق مجھ سے نہیں تھا توپھر کس سے تعلق تھا؟
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات