Live Updates

بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے اور مودی اس کا سربراہ ہے،حلیم عادل شیخ

جمعرات 18 اپریل 2019 20:40

بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے اور مودی اس کا سربراہ ہے،حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے اور مودی اس کا سربراہ ہے، پاکستان میں دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو تختہ دار پر لٹکائے گئے جو اسی سلوک کے مستحق تھے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسن شیخ کے معاملے پر سخت ایکشن ہونا چاہئے سندھ حکومت اس معاملے کو سیاسی بنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو الزام دینے والے یہ بھی بتائیں کہ ہزاروں غیرتربیت یافتہ لوگ کس نے بھرتی کئے ہیں،اسی شہر میںجعلی پولیس مقابلوں میں ہزاروں لوگوں کو مارا گیا،ان کی قیادت راو انوار کو بہادر بیٹا کہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تھر میں 266 بچے غذائی قلت سے مر گئے ،آج تھر میں 6 بچے ہلاک ہوگئے کون زمہ دار ہے تھر میں بچوں کی ہلاکت کو ن معافی مانگے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات