میپکوٹاسک فورسزکی کاروائی ،بجلی چوروں کو لاکھوں روپے جرمانے

جمعہ 19 اپریل 2019 19:06

ملتان ۔19اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں77بجلی چورپکڑلئے ۔ایک لاکھ32ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر21لاکھ85ہزارروپے جرمانہ عائد ۔13بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔18اپریل2019؁ء کے دوران ملتان، ڈی جی خان، وہاڑی، بہاولپور، ساہیوال، رحیم یار خان، مظفرگڑھ ، خانیوال اور بہاولنگر میں73 گھریلو صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔

انہیں ایک لاکھ17ہزار786یونٹس چوری کرنے پر 19لاکھ32ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور مختلف پولیس اسٹیشنوں میں12بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں ۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان اور مظفرگڑھ میں تین کمرشل صارفین کو2ہزار551یونٹس چوری کرنے پر 55ہزارروپے جرمانہ اور ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی۔دریں اثناء (میپکو) شادن لُنڈسب ڈویژن نے بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 98افراد کو ڈائریکٹ کنڈی سسٹم کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا ۔

بجلی چوروں کو 26لاکھ36ہزارروپے جرمانہ عائد ۔ مقدمات درج کروادئیے گئے ۔ایس ڈی او میپکو شادن لنڈسب ڈویژن ڈی جی خان محمد ثقلین کی سربراہی میں لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ محمد ہادی شاہ ، ثقلین عباس ، اسسٹنٹ لائن مین محمد موسیٰ پر مشتمل ٹیموں نے بستی گھمن شادن لُنڈ چیکنگ کے دوران 98افراد کو ڈسٹری بیوشن ایل ٹی لائن سے پی وی سی تاروںکے ذریعے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا ۔ بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 26لاکھ36ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اوران کے خلاف تھانہ کالا ضلع ڈی جی خان میں مقدمات درج کروادئیے گئے ۔