Live Updates

وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کیا کہ نئے پاکستان کے قیام کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ،اعجازجنجوعہ

جمعہ 19 اپریل 2019 23:52

ملتان ۔19اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف ملتان کے ڈویژنل صدر اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ وزراء اور انکی وزارتوں میں ردوبدل کا دلیرانہ فیصلہ کر کے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ثابت کیا کہ نئے پاکستان کے قیام کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ذرائع ابلاغ کو جاری اپنے ایک خصوصی بیان میں اعجاز حسین جنجوعہ نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر اعظم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ناقص کارکردگی کے حامل بیوروکریسی افسر شاہی کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں ۔

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ، اور ملتان میں اس ضمن میں زکوة ، بیت المال جیسی اہم ذمہ داری ایک متنازعہ ڈپٹی کمشنر کو سونپ دی گئی ہے جس پر مالی کرپشن، بھتہ خوری جیسے الزامات ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبے بھر میں افسر شاہی آج بھی ن لیگ کی لونڈی کا کردار ادا کررہی ہے جس کی وجہ سے تبدیلی کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے۔ بیوروکریسی کے خلاف بھی آپریشن کی اشد ضرورت ہے۔ تبدیلی کی راہ میں اصل رکاوٹ یہی افسر شاہی ہے جو عوام اور عوامی نمائندگان کے درمیان فاصلہ رکھ کر بدگمانی کو مزید ہوا دے رہی ہے ۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایسا فیصلہ کبھی نہیں ہواتھا کہ کارکردگی کی بنیاد پر وزراء سے استعفیٰ لیا جائے ، یہی تو تبدیلی ہے جس کا وعدہ عوام سے کیا تھا اور اب عمل کر کے دکھا رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات